ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاکستان نمیبیاکو شکست دے کر سپر8مرحلے میں پہنچ گیا
Web Desk
18 February 2026
پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو شکست دے کر سپر 8مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستانی کی جیت کے ساتھ ہی ورلڈکپ میں میں سپر 8 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔
پاکستان نے نمیبیا کو با آسانی 102 رنز سے شکست دے کر سپر 8 مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے نمیبیا کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔تاہم نمیبیا کی ٹیم 97رنز پرہی ڈھیرہوگئی
قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی تھیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد کی جگہ مرزا سلمان اور خواجہ نافع کو موقع دیا گیا۔
پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے کیا لیکن 40 رنز پر صائم ایوب 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
کپتان سلمان علی آغا بھی 23 گیندوں پر 38 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئےجبکہ خواجہ نافع نے 5 رنز اسکوربنائے۔صاحبزادہ فرحان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کی، انہوں نے 57 گیندوں پر 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے سینکڑہ داغا۔
پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے، صاحبزادہ فرحان 100 رنزپر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ شاداب خان نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔ نمیبیا کی جانب سے جیک بریسل نے 2 جبکہ گرہارڈ ارسمس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے 200 رنز کےہدف کےتعاقب میں نمیبیا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 97 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
نمیبیا کی جانب سے اسٹینکیمپ 23 اور ایلکزینڈر 20 رنز بناسکے۔ شاداب خان نے19رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔عثمان طارق نے 16 رنز دےکر 4کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
اس کامیابی کے ساتھ ہی گروپ اے سے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں سپر 8 میں پہنچ گئیں۔21 فروری سے سپر 8 مرحلہ شروع ہوگا۔
سپر 8 کے پہلے گروپ میں بھارت، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز اور زمبابوےشامل ہیں جبکہ دوسرے گروپ میں پاکستان، سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان کا نیوزی لینڈ سےمیچ 21 فروری، انگلینڈ سے 24 اور سری لنکا سے 28 فروری کو ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
گزشتہ چند گھنٹوں میں حملوں کے دوران 144 حوثی کمانڈرز اور جنگوؤں کو ہلاک یا زخمی کردیا: یمنی فورسز
19 November 2026
شی جن پنگ اور پیوٹن بھی ایران جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں: امریکی صدر
19 November 2026
ایران کیخلاف استعمال ہونے والی ہر سرزمین ہمارا ہدف ہوگی: پاسداران انقلاب کا انتباہ
19 November 2026
خطے کے ممالک جارح قوتوں کو ایران کیخلاف اپنی سرزمین کا استعمال کرنے سے روکیں، ایرانی وزارت خارجہ
19 November 2026
سعودیہ کی کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت
19 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ ٹاور پر حوثیوں کا میزائل حملہ
19 November 2026
نیتن یاہو کی ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کیلئے کوششیں تیز
19 November 2026