ملکی تجارت کو بڑا دھچکا، سات ماہ میں برآمدات 35.21 فیصد تک گر گئیں
Web Desk
18 February 2026
اسلام آباد: سرکاری دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں غذائی اجناس کی برآمدات میں 35.21 فیصد تک نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے ملکی تجارت کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
جولائی تا جنوری غذائی اجناس کی مجموعی برآمدات 2 ارب 99 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں یہ حجم 4 ارب 61 کروڑ ڈالر تھا۔
چاول کی برآمدات میں 40.51 فیصد کمی ہوئی۔ رواں سال جولائی تا جنوری چاول کی برآمدات 1 ارب 30 کروڑ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 2 ارب 19 کروڑ ڈالر تھیں۔
سبزیوں کی برآمدات میں 35.41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ موجودہ مالی سال میں حجم 10 کروڑ 65 لاکھ ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ سال یہ 16 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھا۔
خشک میوہ جات کی برآمدات میں سب سے زیادہ یعنی 59.36 فیصد کمی سامنے آئی۔ رواں سال حجم 13 کروڑ ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 32 کروڑ ڈالر تھا۔
صرف جنوری کے مہینے میں غذائی اجناس کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 4.46 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہرین کے مطابق برآمدات میں مسلسل کمی زرِمبادلہ کے ذخائر، تجارتی خسارے اور زرعی شعبے کی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امن جرگہ مشترکہ اعلامیے پر عملدرآمد کیا جائے، سپیکر کے پی اسمبلی کا وزیراعظم کو خط
5 October 2026
بانی پی ٹی آئی کے علاج پر لچک نہ دکھانا سمجھ سے بالاتر ہے: سلمان اکرم راجہ
5 October 2026
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو متفقہ فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
5 October 2026
گیسولین قیمتوں میں اضافے کی وجہ آبنائے ہرمز نہیں، روس یوکرین جنگ ہے: ٹرمپ
5 October 2026
آئی سی سی نے 4 سینئر طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری ‘پبلک’ کر دیئے
5 October 2026
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
5 October 2026
دشمن کی نئی غلطی کا منہ توڑ جواب دیں گے، ایرانی آرمی چیف
5 October 2026
سعودی عرب اور یمن کو باب المندب میں حوثیوں کا کنٹرول قبول نہیں: روبیو
5 October 2026