مرحبا رمضان! سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں آج پہلا روزہ
Web Desk
18 February 2026
سعودی عرب، خلیجی ممالک اور افغانستان میں ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا ہے اور آج پہلا روزہ رکھا گیا۔ گزشتہ رات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پہلی تراویح کے روح پرور مناظر دیکھے گئے، جہاں ہزاروں مسلمان بارگاہ الہٰی میں سجدہ ریز ہو کر شکر اور مغفرت کی دعائیں مانگ رہے تھے۔
عراق، عمان، ترکی، انڈونیشیا اور ملائیشیا میں پہلا روزہ کل رکھا جائے گا، جبکہ وسطی ایشیائی ممالک آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور ازبکستان میں رمضان کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔ بنگلا دیش، بھارت، جاپان، سنگاپور، آسٹریلیا اور فرانس میں بھی کل پہلا روزہ ہوگا۔پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج پشاور میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبد الخبیر آزاد کریں گے۔ ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد ہوں گے، جہاں سے چاند کی شہادتیں موصول ہوں گی۔محکمہ موسمیات اور متعلقہ ماہرین کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے قوی امکانات ہیں، جس کے بعد رمضان المبارک کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
جنگ نہیں چاہتے، جارحیت پر خاموش بھی نہیں بیٹھیں گے: ایرانی صدر
31 August 2026
آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد سپر ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی
31 August 2026
فلپائنی کسٹمز کی بڑی کارروائی، افغانستان سے سمگل شدہ منشیات کی بھاری کھیپ ضبط
31 August 2026
امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ
31 August 2026
مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سہ ملکی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا
31 August 2026
ایران امریکی حملے کا تباہ کن، تکلیف دہ اور سبق آموز جواب دے گا: ابراہیم عزیزی
31 August 2026
لارک جزیرے پر حملے کے بعد ایران کے امریکی فوجی اڈوں، بحری جہازوں پر جوابی حملے
31 August 2026
نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 788 ہوگئی، 7 لاشیں بھارت پہنچ گئیں
31 August 2026