واشنگٹن ڈی سی میں “ونٹرنیشنل” تقریب،پاکستانی ثقافت کے رنگ مرکزِ نگاہ
Web Desk
11 December 2025
امریکہ کے دارالحکومت میں سالانہ “ونٹرنیشنل” تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں تقریباً ستر کے لگ بھگ سفارتخانوں نے شرکت کی۔ دنیا بھر سے آنے والے نمائندگان، امریکی شہریوں اور مختلف اقوام کے لوگوں کی بڑی تعداد نے اس بین الاقوامی ثقافتی ایونٹ میں شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستانی ثقافت کے دلکش رنگ نمایاں دکھائی دیے، جہاں پاکستان کا خصوصی بوتھ شرکاء کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔
پاکستانی بوتھ میں ملکی ثقافت، آرٹ، روایتی فنون، جواہرات اور مقامی کھانوں کی خوبصورت نمائش کی گئی، جبکہ مہمانوں کی پاکستانی چائے اور روایتی پکوانوں سے تواضع کی گئی۔ پاکستانی آرٹ کے نمونے، بیش قیمت پتھر اور جواہرات غیر ملکی شرکاء کی خصوصی دلچسپی کا باعث بنے۔
امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے “ونٹرنیشنل” تقریب میں خصوصی شرکت کی اور پاکستان کے ثقافتی ورثے اور تنوع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان عظیم ثقافتی ورثے کا امین ہے، اور ہماری ثقافت اپنی دل انگیز خوبصورتی اور حیرت انگیز تنوع کے باعث ایک منفرد پہچان رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ثقافت کے شاہکار ہماری تاریخ، معاشرتی روایات اور فطرت سے جڑے رشتے کی بھرپور ترجمانی کرتے ہیں۔
سفیر پاکستان نے پاکستانی بوتھ کی کامیابی میں حصہ ڈالنے والی پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم اور دیگر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے مختلف ملکوں کے اسٹالز کا دورہ بھی کیا اور منتظمین سے غیر رسمی گفتگو کی۔ رضوان سعید شیخ نے “ونٹرنیشنل” جیسے ایونٹس کو عالمی ثقافتوں کو روشناس کرانے اور اقوام کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم قرار دیا۔
متعلقہ عنوانات
ٹرمپ کی اردن میں فوجی اڈے پر کارروائی کے جواب میں ایران پر شدید حملوں کی دھمکی
31 August 2026
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں ٹینکر کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے کا دعویٰ مسترد کردیا
31 August 2026
جسٹس کیلی نے مس یو ایس اے کا تاج سر پر سجا لیا
31 August 2026
نیتن یاہو نے امریکا کو ایران کیخلاف جنگ میں دھکیلا: عباس عراقچی
31 August 2026
نیویارک: واشنگٹن اسکوائر پارک میں میئر زوہراں ممدانی سے مشابہت رکھنے والوں کے مقابلے میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک
31 August 2026
ایران کی معاشی تنہائی کیلئے چین پر پابندیوں سمیت تمام آپشنز زیر غور ہیں، سکاٹ بیسنٹ
31 August 2026
ٹرمپ کی جھیل اونٹاریو کی جگہ جھیل امریکا کا بورڈ لگانے کی ویڈیو وائرل
31 August 2026
امریکا کا ایران کے لارک جزیرے پر فضائی حملہ، 2 راکٹ لانچرز تباہ کرنے کا دعویٰ
31 August 2026