ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
Web Desk
21 November 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ایک ایسا معاہدہ کرنے جا رہے ہیں جو مستقل ہوگا اور اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
غیر ملکی میڈیا چینل ’فاکس نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی ان کی دلچسپی نہیں تھی، تاہم موجودہ ایرانی قیادت پہلے کے مقابلے میں زیادہ معقول ہے۔
امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ ایران نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے صرف ایک روز بعد ہی اس کی خلاف ورزی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے کا بنیادی مقصد اسے جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں انتہائی مقبول ہیں اور شاندار کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ میں کئی انتہائی قابل افراد موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
اسرائیلی فوج کا غزہ میں خوراک سے بھرے ٹرک پر حملہ، 3 فلسطینی شہید
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
مصنوعی ذہانت کی جنگوں میں انسانوں کے تحفظ کیلئے عالمی قوانین ناگزیر: چیف جسٹس آزاد کشمیر
21 November 2026
یوکرینی حملوں کے بعد کریمیا پل پر ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو گئی: روسی نائب وزیراعظم
21 November 2026
کھیلوں کے میدان آباد، دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رہے گی: گورنر خیبرپختونخوا
21 November 2026