LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
پٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا، حکومت نے ریلیف سے قبل قیمتیں آسمان پر پہنچا دیں پمز ایم سی ایچ سے نومولود چوری کی کوشش ناکام، دو خواتین اور لڑکی گرفتار پٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاج جاری رہے گا: حافظ نعیم الرحمان انڈونیشین نیوی کے سربراہ کی نیول چیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کا عزم ملائیشین وزیراعظم سے من گھڑت بیانیہ نکلوانے کی بھارتی کوشش ناکام، انٹرویو پھر سرخیوں میں اسحاق ڈار سے لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات ہوئی، تمام شعبوں میں تعاون پر اتفاق پٹرولیم قیمتوں میں ریلیف، حکومت اور جماعت اسلامی میں اہم ملاقات خیبرپختونخوا دو دن سے لاوارث، سہیل آفریدی سیر سپاٹے کر رہے ہیں: عظمیٰ بخاری سینیٹ کمیٹی میں ایم ڈی کیٹ اور میڈیکل داخلہ نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی سفارشات افغان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں تعلیم جاری رکھنے کی درخواست پر فیصلہ جاری پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کی جائے، حکومت ہوش کے ناخن لے: شرجیل میمن امریکا خلا میں فوجی طاقت بڑھانے کا سلسلہ بند کرے، چین کا مطالبہ باب المندب کی بندش پوری دنیا کیلئے تباہ کن ہوگی: قطر کا اظہارِ تشویش ازبکستان کا 10 رکنی میڈیا وفد 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا حکومت ریلیف کا ڈرامہ بند اور پٹرولیم لیوی کا بھتہ ختم کرے: حافظ نعیم

نیویارک کا میئر کون ہوگا؟ زہران ممدانی کو برتری

Web Desk

3 November 2025

نیو یارک سٹی میں میئر کا انتخاب ، شہر کی فضا میں سیاسی جوش اپنے عروج پر ہے۔ تین بڑی شخصیات اس دوڑ میں شامل ہیں، جن کے ویژن، پالیسیاں اور اندازِ قیادت ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہیں۔ ابتدائی سروے میں نوجوان ڈیموکریٹک رہنما زہران ممدانی کو معمولی برتری حاصل ہے، مگر حتمی فیصلہ اب عوام کے ووٹ سے ہوگا۔

زہران ممدانی کون ہیں؟

کوئینز سے منتخب نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کے رکن اور پہلے ایسے امیدوار ہیں جو خود کو کھلے طور پر ڈیموکریٹک سوشلسٹ کہتے ہیں۔ فلم ساز میرا نائر اور دانشور محمود ممدانی کے بیٹے زہران رہائشی بحران، کرایوں میں اضافہ، اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کو نیویارک کے بڑے مسائل قرار دیتے ہیں۔ ان کا منصوبہ شہر میں رینٹ فریز (Rent Freeze)، بسوں کو مکمل مفت کرنا، ہر بچے کے لیے فری چائلڈ کیئر اور سالانہ ایک ہزار نئے اساتذہ بھرتی کرنا شامل ہے۔ وہ موسمیاتی انصاف کو بھی رہائش اور لاگتِ زندگی کے بحران سے جوڑ کر دیکھتے ہیں۔

اینڈریو کومو کون ہیں؟

سابق گورنر اور تجربہ کار سیاست دان اس بار آزاد امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں۔ وہ عوامی تحفظ، سستی رہائش، صحت، ٹرانسپورٹ کے انتظام کو شہر کے اختیار میں لانے اور بڑھتی مہنگائی کو مرکزی چیلنج مانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ “بغیر تحفظ کے احساس کے کوئی پالیسی کامیاب نہیں ہوسکتی۔”

کرٹس سلوا کون ہیں؟

ریپبلکن امیدوار کے طور پر قانون و نظم، سب وے سیکیورٹی، ٹیکس ریلیف اور شہری زندگی کے روزمرہ مسائل کو اپنی مہم کا محور بنائے ہوئے ہیں۔ وہ گارڈین اینجلز جیسی شہری سیکیورٹی تنظیم کے بانی ہیں اور متوسط طبقے کے لیے سالانہ ٹول ریبیٹ، کم آمدنی والے شہریوں کے لیے ٹیکس ریلیف، رائکرز آئی لینڈ جیل کی اصلاحات اور شفاف گورننس کا ایجنڈا رکھتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ زہران ممدانی پر اینڈریو کومو کو فوقیت دیتے ہیں جبکہ سابق صدر براک اوباما نے ممدانی کو فون کرکے ان کی کیمپین کی تعریف کی اور حوصلہ افزائی کی مگر باقاعدہ حمایت کا اعلان نہیں کیا۔

شہری فیصلہ دیں گے کہ نیویارک کس سمت میں جائے گا۔ دنیا کی نظریں اس انتخاب پر مرکوز ہیں کہ نیویارک کا اگلا میئر کون ہوگا۔