وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، سیکریٹ سروس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک
Web Desk
24 May 2026
امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جہاں سیکریٹ سروس کی جوابی کارروائی میں مسلح حملہ آور ہلاک ہو گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق واقعہ وائٹ ہاؤس کے قریب چیک پوسٹ پر پیش آیا، جہاں تعینات اہلکاروں پر ایک مسلح شخص نے پستول سے فائرنگ کر دی۔
رپورٹس کے مطابق حملہ آور کی شناخت اکیس سالہ نصیر بیسٹ کے نام سے ہوئی، جس کا تعلق ریاست میری لینڈ سے بتایا جا رہا ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ حملہ آور ذہنی اور جذباتی دباؤ کا شکار تھا اور خود کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام سمجھتا تھا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک راہگیر بھی ہلاک ہوا جبکہ حملہ آور وائٹ ہاؤس کے احاطے میں داخل نہ ہو سکا۔
واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے کے قریب پیش آیا، اس وقت صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے۔ فائرنگ کے بعد کچھ دیر کے لیے عمارت کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا جبکہ سیکریٹ سروس نے صدر کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
عینی شاہدین اور صحافیوں کے مطابق واقعے کے دوران درجنوں گولیوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ وائٹ ہاؤس کی چھت پر نشانہ باز اہلکار تعینات کر دیے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خاتون صحافی ایران اور امریکا کے مجوزہ معاہدے پر براہِ راست رپورٹنگ کر رہی تھیں کہ اسی دوران فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے بعد وہ خوفزدہ ہو کر محفوظ مقام کی جانب منتقل ہوتی دکھائی دیں۔
بعد ازاں سیکریٹ سروس نے صورتحال کو قابو میں لے کر لاک ڈاؤن ختم کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران امریکا جنگ کو ’الوداع‘ کا اشارہ، اے آئی تصویر اور پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی
24 May 2026
ٹرین دھماکے سمیت بلوچستان میں بڑھتی بدامنی پر انسانی حقوق کمیشن کا شدید تشویش کا اظہار
24 May 2026
بھارت میں شدید ہیٹ ویو، درجہ حرارت 45 ڈگری سے تجاوز، 16 افراد جان کی بازی ہار گئے
24 May 2026
ویرات کوہلی ٹریوس ہیڈ سے ہاتھ ملائے بغیر گزر گئے، سوشل میڈیا پر شدید تنقید
24 May 2026
پاکستان : اندرون اور بیرون ملک فلائٹ آپریشن متاثر ، 83 پروازیں منسوخ
24 May 2026
حجاج کے تحفظ کیلئے جامع دفاعی انتظامات مکمل، مقدس مقامات کی فضائی نگرانی سخت
24 May 2026
عید تعطیلات میں تبدیلی، سندھ میں 26 سے 28 مئی تک چھٹیاں ہوں گی
24 May 2026
بیوی کی رضامندی کے بغیر خلع ممکن نہیں:سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
24 May 2026