LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم ’اپنا گھر اسکیم‘: دو ماہ میں منظور شدہ ہاؤسنگ فنانسنگ میں 117 فیصد کا ریکارڈ اضافہ اسلام آباد ہائیکورٹ: راول جھیل کنارے نیول فارمز اور نیول سیلنگ کلب کو غیر قانونی قرار دینے کا 2022ء کا فیصلہ کالعدم ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم سائبر سیکیورٹی معاہدے پر دستخط یونٹی فوڈز کے شیئرز میں مبینہ انسائیڈر ٹریڈنگ، ایس ای سی پی کی تحقیقات میں تیزی امیر جماعت اسلامی کا کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان بھارت سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلے کو مسترد نہیں کرسکتا، ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نیوی کی میری ٹائم مشق ’سی سپارک 2026‘ کراچی میں شروع بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور بچوں سے بات نہ کروانے کا معاملہ، توہینِ عدالت کی درخواست دائر پاکستان کا کرغزستان کے ساتھ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار ملک میں کاروباری اوقات کار میں اضافے کی سفارش صدر زرداری سے لندن میں محسن نقوی کی ملاقات، اہم پیغام پہنچایا وزیراعظم شہباز شریف کی بشکیک میں صدارتی محل آمد، گارڈ آف آنر پیش ایف سی بلوچستان ٹریننگ سینٹر خضدار میں بیسک ملٹری ٹریننگ بیچ 76 کی پاسنگ آؤٹ پریڈ یوم دفاع و شہداء: پشاور کے تعلیمی اداروں میں پاک فوج کے زیراہتمام تقریبات ایئر ڈیفنس نے فضائی حدود میں داخل ہونے والے میزائلوں کو ناکام بنا دیا: اردن

ٹرمپ انتظامیہ نے غیر امریکی شہریوں کو ووٹر لسٹ سے نکالنے کیلئے ڈیموکریٹس سے مدد مانگ لی

Web Desk

6 February 2026

واشنگٹن: ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے اعلان کیا ہے کہ سیف امریکا ایکٹ کے تحت غیر امریکی شہریوں کو ووٹر لسٹ سے نکالا جائے گا، جبکہ غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

پریس کانفرنس کے دوران کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ حکومت نے جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن کی تفصیلات جاری کی ہیں اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی (ڈی ایچ ایس)، امیگریشن فورس اور بارڈر پٹرول مسلسل کام کر رہے ہیں۔

غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت مؤقف

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ مہینوں میں کوئی بھی شخص امریکا میں غیر قانونی طور پر داخل نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق رواں ہفتے چار امریکی شہری غیر قانونی تارکین وطن کے ہاتھوں ہلاک ہوئے، جس کے بعد حکومت نے تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو ملک سے نکالنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

کیرولائن لیوٹ نے ڈیموکریٹ پارٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ سیف امریکا ایکٹ کی حمایت کرے تاکہ انتخابی عمل کو شفاف بنایا جا سکے۔

ٹرمپ کی سفارتکاری پر زور

پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بھی پڑھ کر سنایا، جس میں ایک بار پھر پاک۔بھارت جنگ بندی کا ذکر کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہر معاملے میں سفارتکاری صدر ٹرمپ کی اولین ترجیح ہے، تاہم غیر قانونی تارکین وطن کے معاملے پر حکومت کا مؤقف سخت رہے گا۔

مقامی سیاست اور فنڈنگ پر مذاکرات

کیرولائن لیوٹ کے مطابق مینی سوٹا میں حالات مقامی حکومت کے عدم تعاون کے باعث خراب ہوئے، جبکہ ڈیموکریٹ پارٹی ٹرمپ مخالف ایجنڈے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ملک بھر میں جاری مقامی انتخابات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور امیگریشن فورس کی فنڈنگ کے معاملے پر ڈیموکریٹس سے مذاکرات جاری ہیں، جبکہ ہارورڈ یونیورسٹی کے ساتھ بھی کسی ممکنہ معاہدے کے لیے بات چیت ہو رہی ہے۔ ان کے مطابق ہارورڈ کیمپس پر غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہیں۔