آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہےگا
Web Desk
30 November 2025
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اورسرد رہےگا۔میدانی علاقوں میں دھند اوراسموگ چھائی رہےگی جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہےگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اورخشک رہنے کے ساتھ جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردرہے گا۔پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند اور سموگ پڑے گی۔
اعلامیے کے مطابق آج سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد میں تین، لاہور میں سات، کراچی میں 13 اور پشاور میں دوڈگری سینٹی گریڈ اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے خشک سالی کے شکار علاقوں کے لوگوں کو بڑی خوشخبری سنادی۔ دسمبر میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا، جس کے بعد بارشوں کا پہلا بھرپور اور طویل مرحلہ شروع ہو جائے گا۔ یہ سلسلہ وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
بلوچستان کے برعکس ملک کے دیگر علاقوں میں دسمبر میں بھی بارش نہ ہونے کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہےکہ نومبر کی طرح دسمبر میں بھی بارش کی کوئی امید نہیں ہے،بالائی علاقوں میں برفباری کے بھی کوئی آثار نہیں ہیں۔ ملک بھرمیں خشک سردی جاری ہے، میدانی علاقوں میں اسموگ اوردھند بڑھنے لگی۔
ماہرین کےمطابق بارش نہ برسنے کے باعث آبی ذخائر کا احتیاط سے استعمال ضروری ہے،تاکہ پانی کی قلت کا کم سے کم سامنا کرنا پڑے ۔
متعلقہ عنوانات
میرپور آزاد کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کے 13 حلقوں میں انتخابات کل ہونگے
26 July 2026
دریائے سندھ میں کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
26 July 2026
ملک عمران خلیل پی ٹی آئی برطانیہ اور آصف بٹ نارتھ ویسٹ کے صدر منتخب
26 July 2026
وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر فورسز کو خراجِ تحسین
26 July 2026
چیف الیکشن کمشنر کی میرپور ڈویژن کے عوام سے انتخابات میں بھرپور شرکت کی اپیل
26 July 2026
محسن نقوی کا تربت میں ایف سی کے جدید ترین ہسپتال کا افتتاح
26 July 2026
وہاڑی: سیوریج کی صفائی کے دوران واسا کے 2 ملازمین گٹر میں گر کر جاں بحق
26 July 2026
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
26 July 2026