ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026کےلیے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی
Web Desk
1 February 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی20 ورلڈکپ کیلئے آفیشل کٹ کی رونمائی کر دی گئی۔ اس موقع پرلاہورکے قذافی اسٹیڈیم میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی موجودتھے۔
انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے قومی ٹیم ورلڈکپ ٹرافی جیت کر پاکستان واپس آئے گی۔ قومی ٹیم اس وقت اچھے فارم میں ہے اور ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھائے گی۔
آفیشل کٹ کی رونمائی کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی شریک ہوئے۔ جبکہ نسیم شاہ، ابرار احمد اور فہیم اشرف بھی موجودتھے۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کی آفیشل کٹ کو”مارخور ایڈیشن” کا نام دیا گیا۔ جس میں پاکستان کے قومی جانور مارخور کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔
آفیشل ورلڈ کپ کٹ روایتی اور ہلکے سبز رنگ پر مشتمل ہے۔ جو قومی تشخص اور جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
ویمنز ایشیاء کپ سے قبل فوٹو سیشنز کے دوران کرکٹرز کی ڈانس پرفارمنس
27 August 2026
سینئر کھلاڑی کو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، ٹیم کا مفاد مقدم ہے: بابر اعظم
27 August 2026
مچل سٹارک پہلی مرتبہ نمبر ون ٹیسٹ بولر بن گئے
27 August 2026
پاکستان کی ویمن کرکٹر ایمن انور کا فوری طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان
27 August 2026
قومی ویمنز ٹیم ایشیا کپ میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ گئی
26 August 2026
انگلش کنڈیشنز میں بولرز کو زیادہ ذمے داری اُٹھانا پڑے گی: عمر گل
26 August 2026
ایشیا کپ میں ہمارے لیے تمام میچز اہم ہیں: فاطمہ ثنا
25 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ کے کلاسیفکیشن راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کو 2-4 سے شکست
25 August 2026