وسیم اکرم کا افغانستان پریمیئر لیگ میں مینٹور بننے سے انکار
Web Desk
6 November 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری آل راؤنڈر وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ (APL) کا حصہ بننے سے باضابطہ انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیگ انتظامیہ کی جانب سے وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں بطور مینٹور ذمہ داریاں سنبھالنے کی پرکشش پیشکش کی گئی تھی، تاہم سابق کپتان نے اس پیشکش کو قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی قومی پالیسی کا احترام کرتے ہوئے اور اس کے خلاف نہ جانے کا تہیہ کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے حال ہی میں قومی کرکٹرز اور آفیشلز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی (NOC) جاری نہ کرنے کی سخت پالیسی اختیار کی تھی، جس کے پیش نظر وسیم اکرم نے بھی خود کو اس لیگ سے الگ رکھا ہے۔
متعلقہ عنوانات
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026
جوش ہیزل ووڈ نے پیٹ کمنز کو کپتانی سے ہٹانے پر ٹیم چھوڑنے کا عندیہ دے دیا
21 November 2026
سری لنکا کرکٹ ٹیم کے آل فارمیٹ دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں پُروقار عشائیہ
21 November 2026
پی سی بی نے نئے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا
21 November 2026