واشنگٹن میں لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد امریکی کی تشدد زدہ لاش برآمد
Web Desk
14 February 2026
واشنگٹن: رپورٹ کے مطابق واشنگٹن فائر اینڈ ایمرجنسی میڈیکل سروسز بدھ کو ایک گھر میں دھوئیں کی اطلاع پر پہنچی۔ فائر فائٹرز نے اپارٹمنٹ میں داخل ہو کر آگ بجھائی اور ایک شخص کو بے ہوش پایا۔
بعد ازاں، میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے مقتول کی شناخت 40 سالہ سید حماد حسین کے نام سے کی۔ پولیس کے مطابق مردہ شخص کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔
ابتدائی تفتیش کے بعد معاملہ پولیس کے حوالے کیا گیا، تاہم جمعہ تک کسی مشتبہ شخص کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تفتیشی حکام پڑوس کی عمارت سے حاصل ہونے والی سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ فوٹیج میں حماد حسین کو آگ لگنے سے کچھ دیر پہلے تین دیگر افراد کے ساتھ عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا، جن میں ممکنہ طور پر ایک خاتون بھی شامل تھی۔ بعد میں وہ افراد عمارت سے بھاگتے ہوئے بھی نظر آئے۔
پولیس نے عوام سے معلومات کی اپیل کی ہے اور قتل کے ذمہ داروں کی گرفتاری کے لیے $25,000 انعام کا اعلان کیا ہے۔
حماد حسین کا خاندان لاہور سے تعلق رکھتا ہے اور وہ واشنگٹن میں رہائش پذیر تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج فالس چرچ، ورجینیا کے دار الحجرہ اسلامک سینٹر میں ادا کی جائے گی۔
متعلقہ عنوانات
تہران میں 4 ملکی اجلاس کا اعلامیہ جاری، علاقائی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
26 October 2026
پاکستان انڈر 18 بیس بال ٹیم نے امریکی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا
26 October 2026
مسلم ممالک کا اتحاد اسرائیلی جارحیت روک سکتا ہے: ایرانی صدر
26 October 2026
روس کے شہر وورونژ پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی
26 October 2026
سعودی وزیر دفاع کا دورہ تہران کشیدگی کم کرنے کی کوشش ہے: سعودی وزارت خارجہ
26 October 2026
امریکا 96 گھنٹوں میں ایران پر بڑا حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
26 October 2026
حوثی ملیشیا کے حملوں کے باعث ریاض ایئرپورٹ کی 86 فیصد پروازیں منسوخ
26 October 2026
ایرانی قوم بموں سے زیادہ طاقتور، دشمن اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا: ایرانی فوج
26 October 2026