LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی، وزیراعظم شہباز شریف کی قومی ٹیم کو مبارکباد علیمہ خان کی نظر بندی سے متعلق درخواست جلد سماعت کے لیے منظور چھوٹے صوبے یا بادشاہتیں اور ان پر ایک شہنشاہ، ایسے ملک نہیں چلے گا: سعد رفیق پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال قائم کرنا چاہتے ہیں: مریم نواز معاشی ترقی کی باگ ڈور نجی شعبے کو دینا ہوگی: مشیر نجکاری محمد علی کراچی: لانڈھی میں گھر کے اندر فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال خیبر پختونخوا میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں: فیلڈ مارشل مدارس و جدید تعلیمی نظام میں ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے: احسن اقبال پاکستان اور مالدیپ کے درمیان بحری تجارت اور تعاون بڑھانے پر اتفاق اسلام آباد پولیس کی SWAT فورس کو 20 نئی گاڑیاں فراہم کر دی گئیں

لاہور: والڈ سٹی اتھارٹی کی ناکامی، سیاحت کے فروغ کا منصوبہ نامکمل

Web Desk

16 January 2026

لاہور: والڈ سٹی اتھارٹی اربن ری ہیبیلیٹیشن اینڈ انفراسٹرکچر امپروومنٹ منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی۔ بھاٹی گیٹ سے کٹری حاجی اللہ بخش شیخاں تک کے منصوبے کے تحت 1028 عمارتوں کو محفوظ بنانے کا ہدف مقرر تھا، لیکن صرف 348 عمارتوں پر کام مکمل ہو سکا۔

منصوبہ عالمی بینک کی فنڈنگ کے باوجود نامکمل رہا۔ پی این ڈی بورڈ کی میٹنگ منٹس کے مطابق اس منصوبے کی کل لاگت ایک ارب 73 کروڑ روپے اور مدتِ تکمیل جون 2024 مقرر کی گئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ والڈ سٹی اتھارٹی 690 عمارتوں پر کام مکمل کرنے میں ناکام رہی اور ٹھیکیدار یا دیر سے ڈرائینگز فراہم کرنے والے کنسلٹنٹ کے خلاف کارروائی سے بھی گریز کیا گیا۔ اتھارٹی نے منصوبے کے دائرہ کار کو 1028 جائیدادوں کی بجائے 360 عمارتوں تک محدود کرنے کی درخواست کی، جس پر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے وضاحت طلب کر لی۔