جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
Web Desk
6 November 2026
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی و معاشی تعلقات پر نظرثانی کا نیا مطالبہ کر دیا ہے، جس کے بعد واشنگٹن کے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
امریکی نائب صدر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان کھلے عام سیاسی اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگی ہیں۔ جے ڈی وینس نے امریکی انتظامیہ اور ریپبلکن پارٹی پر زور دیا ہے کہ وہ غیر ملکی جنگوں کے بجائے اندرونی مہنگائی اور عام امریکیوں کے معاشی مسائل کے حل پر اپنی مکمل توجہ مرکوز کریں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ ایران جنگ ہی حالیہ مڈ ٹرم انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی شکست کی سب سے بڑی اور بنیادی وجہ بنی، کیونکہ امریکی عوام اب اسرائیل کو ترجیح دینے کی پالیسی سے دلبرداشتہ ہو کر صرف اور صرف امریکی مفادات کو ترجیح دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ ریپبلکن انتخابی مہم کے دوران معاشی مسائل پر مؤثر انداز میں بات کرنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور آئندہ دنوں میں اس شکست کے اسباب پر پارٹی کے اندر مزید شد و مد سے اختلافات سامنے آئیں گے۔ معروف امریکی خبر رساں ویب سائٹ ‘ایگزیوس’ (Axios) کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس کے اس اہم بیانیہ کے بعد انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ واضح سیاسی فاصلہ بڑھانے کا کھلا اور غیر مبہم تاثر دے دیا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ
6 November 2026