آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع
Web Desk
6 November 2026
خلیجی خطے میں جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال کے باعث بحری نقل و حمل کی سلامتی شدید خطرات سے دوچار ہو گئی ہے، جبکہ ایران نے آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی باضابطہ اطلاع دی ہے۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق اس اہم تجارتی اور بحری گزرگاہ میں سیکیورٹی صورتحال انتہائی نازک ہو چکی ہے۔ ادارے نے بتایا کہ یکم نومبر سے اب تک اس خطے میں کم از کم پانچ مختلف تجارتی اور تیل بردار بحری جہازوں پر حملوں یا نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہو چکی ہیں۔
آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں کو نشانہ بنائے جانے سے عالمی سطح پر خام تیل کی فراہمی اور بحری تجارت پر شدید منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ سلامتی کے بین الاقوامی اداروں نے خطے سے گزرنے والے جہازوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026