بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
Web Desk
6 November 2026
بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے سال 2026 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین سے 23 ارب 33 کروڑ روپے کی اضافی وصولی کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست جمع کرا دی ہے۔
نیپرا میں دائر کی گئی درخواست کے مطابق بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے کیپیسٹی چارجز (پیداواری صلاحیت کی ادائیگیوں) کی مد میں 38 ارب 92 کروڑ روپے وصول کرنے کی تجویز دی ہے، جبکہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس (O&M) کے اخراجات میں 5 ارب 59 کروڑ 70 لاکھ روپے کے اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس، انکریمنٹل پیکیج کے اثرات کی مد میں 29 ارب 25 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست بھی شامل کی گئی ہے۔
سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی کتنی مہنگی کی جائے گی، اس کا حتمی فیصلہ نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد کرے گا۔ وفاقی حکومت کی یکساں ٹیرف پالیسی کے تحت جولائی سے ستمبر 2026 کی اس سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے-الیکٹرک (K-Electric) کے صارفین پر بھی ہو گا۔ نیپرا اس درخواست کی باضابطہ سماعت 17 نومبر کو کرے گا، جس کے بعد حتمی فیصلے اور نوٹیفکیشن کا صدور کیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026
یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ
6 November 2026