LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ ظہران ممدانی کا ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ امریکا میں صدارتی انتخابات کی تیاریاں، درجنوں رہنماؤں کا میدان میں آنے کا امکان ایران نے سعودیہ اور یمن کے حوثیوں کے جاری تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے آبنائے ہرمز میں مزید تین آئل ٹینکروں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع کراچی آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز دوران لینڈنگ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اسرائیل میں عام انتخابات کے بعد حکومت سازی کا معاملہ تعطل کا شکار

برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا

Web Desk

6 November 2026

برطانیہ کے دو اہم اور بڑے ہوائی اڈوں، ہیتھرو (Heathrow) اور برمنگھم (Birmingham) کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہونے کے بعد برطانیہ اور یورپ کے سیکیورٹی ادارے فوری طور پر متحرک ہو گئے ہیں۔

بم کی دھمکیوں کے باعث یورپ کے مختلف شہروں سے آنے اور جانے والی کم از کم 12 مسافر پروازوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوپن ہیگن، ہیلسنکی، میڈرڈ، میلان اور وارسا جانے والی پروازوں کو بھی دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے۔ اس دوران نیوکاسل اور گلاسگو سے پراگ پہنچنے والی ایزی جیٹ (EasyJet) کی دو پروازوں کو پولیس اور بم ڈسپوزل اسکوائڈ نے گھیرے میں لے کر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تفصیلی تلاشی لی۔ ایزی جیٹ کے ترجمان کے مطابق دونوں پروازوں کے مسافروں کو بحفاظت اور معمول کے مطابق اتارا گیا۔

مزید برآں، ڈبلن سے روم جانے والی ایک پرواز کا رخ سیکیورٹی خطرات کے تحت فرانس کے فوجی ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا، جہاں مکمل چیکنگ کے دوران کوئی مشکوک یا دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔ بم کی ان دھمکیوں کے باوجود ہیتھرو اور برمنگھم ایئرپورٹس پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا اور برطانوی ایوی ایشن حکام نے ان دھمکیوں کو غیر معتبر اور جھوٹی افواہ قرار دیا ہے۔