پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
Web Desk
6 November 2026
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں فوری طور پر 5 فیصد کمی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ چار سے پانچ روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کے مثبت اثرات عوام اور تاجر برادری تک منتقل کرنے کے لیے کرایوں میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیرِ پیٹرولیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صنعتی و ٹرانسپورٹ سیکٹر کو مزید استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 41 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 352 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 56 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 25 پیسے فی لیٹر سطح پر آ گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026
یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ
6 November 2026