ظہران ممدانی کا ڈیموکریٹس سے انتخابی کامیابی عوامی ریلیف میں بدلنے کا مطالبہ
Web Desk
6 November 2026
نیویارک کے میئر ظہران ممدانی نے ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت پر زور دیا ہے کہ وہ مڈ ٹرم انتخابات میں حاصل ہونے والی سیاسی کامیابی کو صرف اقتدار تک محدود رکھنے کے بجائے اسے عام عوام کو حقیقی معاشی ریلیف فراہم کرنے کے لیے استعمال کریں۔
میئر ظہران ممدانی نے اپنے ایک سخت بیانیہ میں کہا کہ امریکی عوام نے جنگوں اور نسل کشی پر ٹیکس دہندگان کا پیسہ بے دریغ خرچ کرنے والے سیاست دانوں کو مسترد کر دیا ہے، لہذا اب ڈیموکریٹک پارٹی کے لیے وقت آ گیا ہے کہ وہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کرے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ایران کی جنگ، افراطِ زر (مہنگائی) اور سابق صدر ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں نے ان انتخابات میں ڈیموکریٹس کی کامیابی میں بنیادی کردار ادا کیا ہے، لیکن محض حکومت بنانا کافی نہیں بلکہ اس طاقت کو عوام کی فلاح کے لیے استعمال کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت عام امریکی شہری مہنگائی، مکانات کے بڑھتے ہوئے کرایوں اور بچوں کی دیکھ بھال (Childcare) کے شدید اخراجات سے سخت پریشان اور نالاں ہیں۔ میئر نیویارک نے نائب صدر جے ڈی وینس کی جانب سے اصلاحات کے لیے مزید 2 سال انتظار کرنے کے مطالبے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں معاشی مشکلات کے شکار عوام کے لیے کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہیں۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026