ایران کا جوہری پروگرام پر ثالثوں کی تجاویز کا جائزہ، قطر کی سفارتی کوششیں رنگ لانے لگیں: نیویارک ٹائمز
Web Desk
6 November 2026
ایران نے اپنے جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کا باقاعدہ جائزہ لینا شروع کر دیا ہے، جسے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری جنگ اور شدید کشیدگی کے خاتمے کے لیے تعطل کا شکار سفارتی کوششوں میں ایک انتہائی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی اخبار ‘نیویارک ٹائمز’ کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق سفارتی مذاکرات سے آگاہ 5 اعلیٰ عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ کئی ہفتوں تک جوہری مذاکرات سے گریز کے بعد تہران کا تجاویز پر غور کے لیے آمادہ ہونا، قطر کی قیادت میں جاری تندوہند سفارتی کوششوں کی کامیابی کا واضح اشارہ ہے۔ عہدیداروں نے زیرِ غور شرائط کو انتہائی ‘ٹھوس تجاویز’ قرار دیا ہے، تاہم انہوں نے تاحال ان کی تفصیلات سامنے لانے سے گریز کیا۔ نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بات کرنے والے ان 5 حکام میں ایک امریکی اور دو ایرانی عہدیدار بھی شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ ریاستِ قطر نے گزشتہ ہفتے ایران کے ساتھ سفارتی رابطوں کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے تہران میں مذاکرات کے 2 ادوار منعقد کیے، جبکہ تیسرا اہم دور دوحہ میں ہوا ہے۔ علاوہ ازیں، قطری حکام نے حالیہ دنوں میں آرمینیا میں بھی اعلیٰ سطح کے ایرانی حکام سے اہم ملاقاتیں کی ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بریک تھرو حاصل کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اور اسرائیل کا ایران پر مختصر اور شدید حملوں کا منصوبہ تیار
6 November 2026
پیٹ ہیگستھ کا مواخذے کی کوششوں کا مقابلہ کرنے اور عہدے پر برقرار رہنے کے عزم
6 November 2026
برطانیہ کے 2 بڑے ہوائی اڈوں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں، یورپ بھر میں 12 پروازوں کا رخ موڑ دیاگیا
6 November 2026
پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونےکے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کا کرایوں میں کمی کا اعلان
6 November 2026
بجلی صارفین پر 23 ارب 33 کروڑ روپےکا اضافی بوجھ ڈالنےکی تیاری، نیپرا میں درخواست دائر
6 November 2026
ڈیموکریٹک پارٹی کا صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا احتساب، اختیارات محدود کرنے کا اعلان
6 November 2026
جے ڈی وینس کا ایران جنگ ختم کرنے اور اسرائیل سے تعلقات پر نظرثانی کا مطالبہ
6 November 2026
یورپ کی 25 پروازوں کو بموں سے اڑانے کی دھمکی، متعدد کی ہنگامی لینڈنگ
6 November 2026