LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی افغان سرزمین کا استعمال روکنے کی ذمہ داری طالبان پرعائد ہوتی ہے: وزارت اطلاعات رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق شمالی کوریا کا ٹیکٹیکل بیلسٹک میزائل کا تجربہ اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان جرمنی میں پولینڈ کے سٹارلنک سیٹلائٹ سٹیشن کو آگ لگانے کے شبہہ میں دو ترک شہری گرفتار صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا سعودیہ میں حملوں سے متعلق تصاویر، ویڈیو بنانے کا الزام، متعدد امریکی شہری گرفتار غیر قانونی، غیر انسانی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان ٹرمپ انتظایہ کی روس اور یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز امریکی فوج کی کیتھولک اہلکاروں کو نڈال حسن کی سزائے موت کے عمل میں حصہ نہ لینے کی ہدایت امریکی ماہرین رابرٹ ای ہال اور مائیکل ووڈفورڈ نے معاشیات کا نوبیل انعام حاصل کر لیا شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کا 78 واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے امریکی امیگریشن حکام کا ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر کے گھر چھاپہ ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال

ویتنام تباہ کن سیلاب کی لپیٹ میں، 55 ہلاکتیں اور لاکھوں متاثر

Web Desk

22 November 2025

وسطی ویتنام شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کی زد میں آگیا ہے، جہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 55 تک پہنچ گئی جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 13 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ وسطی ویتنام کے متعدد علاقوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارش 1,900 ملی میٹر سے بھی تجاوز کر گئی، جو معمول سے کئی گنا زیادہ ہے۔

سب سے زیادہ تباہی ڈاک لک صوبے میں ریکارڈ کی گئی جہاں 27 افراد جان سے گئے، جب کہ کھان ہوا صوبے میں 14 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ سرکاری تخمینوں کے مطابق سیلاب نے ملک کی معیشت کو تقریباً 8.98 ٹریلین ڈونگ (445 ملین ڈالر) کا نقصان پہنچایا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2 لاکھ 35 ہزار سے زائد مکانات سیلابی پانی میں ڈوب گئے جبکہ 80 ہزار ایکڑ سے زیادہ رقبے پر کاشت کی گئی فصلیں مکمل طور پر متاثر ہوئیں۔ کافی کی فصلوں کا بڑا بیلٹ اور سیاحتی ساحلی مقامات بھی اس قدرتی آفت کی لپیٹ میں آگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں، تاہم سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر ہلاکتوں اور نقصانات میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔