اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
Web Desk
16 August 2026
جنوبی لبنان میں اسرائیلی ایئرفورس کی بمباری کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جو کہ سیز فائر معاہدے کے بعد سے اب تک کے مہلک ترین حملوں میں سے ایک ہے۔ لبنانی حکام کے مطابق ضلع نبطیہ کے علاقے انصار میں ایک رہائشی مکان پر حملے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد (جن میں 3 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں) جاں بحق ہوئے، جبکہ دیر الزہرانی کے قصبے میں دوسری کارروائی کے دوران مزید 4 افراد کی جانیں گئیں اور 5 زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے مؤقف اپنایا ہے کہ یہ کارروائی اپنے اہلکاروں پر ہونے والے مبینہ حملے کے جواب میں حزب اللہ کے عسکری ڈھانچے کے خلاف کی گئی۔ تاہم، لبنانی وزیراعظم نواف سلام اور صدر جوزف عون نے ان حملوں کو سیز فائر اور امریکی ثالثی میں جاری مذاکراتی عمل کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔ حزب اللہ نے بھی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی تجاوزات کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
متعلقہ عنوانات
یہ مشن آخری نہیں بلکہ مزید مشترکہ کام بھی ہوں گے: خلا باز ذیشان علی
24 November 2026
وزیر اعلیٰ پنجاب کی سکھ برادری کو بابا گورونانک کے جنم دن کی مبارکباد
24 November 2026
لاپتہ خواتین کی بازیابی کیلئے مخصوص انویسٹی گیشن ٹیمیں بنانے کا حکم
24 November 2026
نجی زمین پر قائم قبر کا مزار بن جانے سے ملکیت اوقاف کی نہیں بن جاتی: سپریم کورٹ
24 November 2026
وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کی جانب سے حالیہ بیان بازی کا نوٹس لے لیا
24 November 2026
سال 2026 کی تیسری اور آخری قومی انسدادِ پولیو مہم 12 سے 18 دسمبر تک ملک بھر میں چلائی جائے گی
24 November 2026
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
24 November 2026
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026