بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج منائی جا رہی ہے
Web Desk
16 August 2026
اردو زبان کی ترویج و ترقی کے لیے اپنی تمام تر زندگی وقف کرنے والے نامور محقق اور بابائے اردو مولوی عبدالحق کی 65ویں برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ انجمن ترقی اردو کا قیام، پہلی جامع اردو لغت کی تیاری اور کراچی میں اردو یونیورسٹی کی بنیاد رکھنا ان کے وہ تاریخی کارنامے ہیں جو آج بھی زندہ و جاوید ہیں۔
تقسیمِ ہند کے موقع پر مشکلات کے باوجود انجمن کے نایاب ذخیرہ کتب اور مسودات کو محفوظ بنا کر کراچی منتقل کرنا ان کا عظیم علمی کارنامہ تھا، جس پر قوم نے انہیں ‘بابائے اردو’ کے لقب سے نوازا۔ مولوی عبدالحق 16 اگست 1961ء کو طویل علالت کے بعد 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے، لیکن ان کا جذبہ آج بھی اردو زبان کی آبیاری اور تحفظ کا درس دیتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
اسلامک یونیورسٹی کے تین نائب صدور کی تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
17 August 2026
سکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
17 August 2026
طالبان حکومت خود خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے پراکسی بن چکی ہے: عاصم افتخار
17 August 2026
عمرہ زائرین اور ورکرز کیلئے پاکستانی سفارت خانے کی اہم ہدایات
17 August 2026
وفاقی حکومت کے قرضوں میں 18ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ
17 August 2026
آئل ٹینکرز پر حالیہ حملے، آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی
17 August 2026
ٹرمپ کا جنوبی کوریا کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کم کرنے کا اعلان
17 August 2026
آئرلینڈ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 5 نوجوان ہلاک، 4 افراد زخمی
17 August 2026