عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی مارچ ملتوی ہونے پر طنزیہ تبصرہ، مزاحیہ پوسٹر شیئر
Web Desk
26 September 2026
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد کی جانب ممکنہ مارچ کے التوا کی خبروں پر شدید طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر تین طنزیہ پوسٹرز شیئر کر دیے ہیں۔ ان پوسٹرز کے ذریعے پنجاب حکومت کی ترجمان نے پی ٹی آئی کے بار بار مارچ کی تاریخیں تبدیل کرنے اور احتجاجی سیاست کے التوا کو آڑے ہاتھوں لیا۔
عظمیٰ بخاری کی جانب سے جاری کردہ پہلے پوسٹر میں لکھا تھا، ’’انتشار مارچ ملتوی، اسلام آباد نے سکھ کا سانس لیا‘‘ جس کے نیچے جواباً تحریر تھا، ’’اور مارچ نے اگلی تاریخ تک سکھ کا سانس لیا۔‘‘ دوسرے پوسٹر میں اسلام آباد اور پی ٹی آئی قیادت کے درمیان ایک فرضی مکالمہ پیش کرتے ہوئے دکھایا گیا کہ اسلام آباد کے پوچھنے پر جواب ملتا ہے ’’ابھی نہیں آرہے‘‘، جس پر اسلام آباد کہتا ہے ’’اچھا، میں بھی آرام کر لیتا ہوں۔‘‘ جبکہ تیسرے میم گرافک پوسٹر میں پی ٹی آئی رہنما سہیل آفریدی کو افسردہ حالت میں دکھاتے ہوئے آزادی کا نعرہ لگانے پر کارکنوں کا مزاحیہ ردعمل ’’تو رین دے بھائی‘‘ شامل کیا گیا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے ان پوسٹرز کے ذریعے پی ٹی آئی کے احتجاجی بیانیے کے ناکام ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے پاس ایسا کوئی نہیں ہے جس سے مذاکرات کیے جائیں: ٹرمپ
3 October 2026
امارات نے اسرائیل جانے والی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ کو دہشتگردی قرار دیدیا
3 October 2026
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
3 October 2026
سیاسی جماعتوں سےامید نہیں رہی، اصلاح نہ ہوئی تو کاکروچ باہر آئیں گے: سعد رفیق
3 October 2026
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
3 October 2026
لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق
3 October 2026
ایف سی بلوچستان کے درجنوں میڈیکل کیمپس، ہزاروں مریضوں کا مفت علاج
3 October 2026
خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں 4 ارب 29 کروڑ روپے کی گیس چوری
3 October 2026