LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی میں بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے بدلے رقم دینے والا فراڈ گینگ گرفتار امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح نظامِ انصاف مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: ملک احمد خان خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند رہنے کا انکشاف بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 28 ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ شیر کے حملے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کا قبلہ درست کرے، پھر استعفوں کی بات کرے: سعدیہ جاوید پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید کے پی میں 3 ایم پی او حراست کیس، اختر مینگل اور راجہ ناصر عباس فریق بننے کے خواہاں نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری ٹی فائیو پاور پراجیکٹ کی تعمیر: تربیلہ ڈیم سے پانی کے اضافی اخراج کا فیصلہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

نظامِ انصاف مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: ملک احمد خان

Web Desk

15 November 2026

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ملک میں نظامِ انصاف کو مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے جامع اصلاحات ناگزیر ہو چکی ہیں، جبکہ نئے صوبوں سمیت تمام آئینی و انتظامی معاملات جمہوری مکالمے کا حصہ ہیں۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کی جانب سے منعقدہ عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ ملک کی مختلف عدالتوں میں زیرِ التوا مقدمات کی تعداد لاکھوں تک پہنچ چکی ہے، جس کے باعث سائلین کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی تناظر میں سپریم کورٹ سے آئینی عدالت کو الگ کرنے، انتظامی سہولت کے لیے نئے صوبوں کے قیام، ہائی کورٹس کے مزید بینچز بنانے اور بااختیار و مؤثر ضلعی حکومتوں کے قیام سمیت مختلف اہم تجاویز اس وقت قومی سطح پر زیرِ بحث ہیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے اگر کوئی ریفرنڈم کی بات کر رہا ہے تو کوئی آئینی طریقہ کار اپنانے کی تجویز دے رہا ہے، اور یہ تمام معاملات صحت مند جمہوری مکالمے کا حصہ ہیں۔ ملک احمد خان نے زور دیا کہ جمہوریت کا اصل نام ہی بات چیت اور مشاورت ہے، ہر شخص کو اپنی آزادانہ رائے رکھنے کا پورا حق حاصل ہے، تاہم دوسروں کی رائے کو تحمل اور احترام سے سننا بھی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اختلافِ رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے، لیکن یہ اختلاف بھی احترام اور دلیل کے ساتھ ہونا چاہیے۔ وکلاء برادری کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وکلاء نے ہمیشہ جمہوری مکالمے، آئینی بحث اور تعمیری اختلافِ رائے کی بنیاد فراہم کی ہے، اور انہیں قوی توقع ہے کہ قصور بار ان اہم قومی و آئینی معاملات میں اپنا قائدانہ کردار ادا کرے گی۔

ملک احمد خان نے قصور بار کے وکلاء کی علمی صلاحیتوں، قانونی دلائل اور بحث کے انداز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں انتہائی قابل اور باصلاحیت وکلاء موجود ہیں جن کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں کسی سے کم نہیں، اور امید ہے کہ قصور بار آنے والے وقت میں قومی سطح پر بھی اپنا مؤثر کردار ادا کرے گی۔

وکلاء کی فلاح و بہبود کے اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وکلاء کو بہتر، خوبصورت اور معیاری ورکنگ انوائرمنٹ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، اور اس مقصد کے لیے بار کے نئے چیمبرز کی تعمیر کا کام فوری شروع کیا جائے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے لیے 10 کروڑ روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے، جس کی منظوری میں ملک رشید احمد خان، ملک احمد سعید خان اور ان کی مشترکہ کاوش شامل ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر ملک احمد خان نے یقین دلایا کہ چیمبرز کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی خوبصورتی، بنیادی سہولیات کی بہتری اور وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات بھی کیے جائیں گے، اور قصور بار کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔