شیر کے حملے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا
Web Desk
15 November 2026
لاہور کے علاقے کاہنہ میں شیر کے حملے سے شہری طلحہ کی ہلاکت کے مقدمے میں اہم قانونی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں جاں بحق نوجوان کے ورثا نے اللہ کی رضا کی خاطر گرفتار دونوں ملزمان کو معاف کر دیا، جس کے بعد عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔
ماڈل ٹاؤن کچہری لاہور میں اس مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ قیصر ریاض نے کی۔ سماعت کے آغاز پر متعلقہ پولیس نے گرفتار ملزمان فیاض احمد اور نعمان حسن کو سخت سکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا اور واقعے کی مزید تفتیش مکمل کرنے کے لیے عدالت سے ملزمان کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
تاہم دورانِ سماعت جاں بحق نوجوان طلحہ کے قانونی ورثا بھی عدالت میں پیش ہوئے اور مجسٹریٹ کے روبرو اپنا باقاعدہ بیان ریکارڈ کراتے ہوئے آگاہ کیا کہ انہوں نے معاملہ طے کر لیا ہے اور وہ اللہ کی رضا کی خاطر دونوں گرفتار ملزمان کو معاف کرتے ہیں۔ ورثا کی جانب سے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنانے کے لیے تحریری بیان کے ہمراہ تصدیق شدہ بیانِ حلفی بھی جمع کرایا گیا۔
دوسری جانب سرکاری وکیل نے عدالت میں اس راضی نامے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزمان نے ایک انتہائی سنگین نوعیت کا جرم کیا ہے، اس لیے قانون کے مطابق تفتیش کے تقاضے پورے کرنے کی خاطر ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔
عدالت نے فریقین کے دلائل سننے اور ورثا کے بیانِ حلفی کا جائزہ لینے کے بعد پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، جبکہ دونوں ملزمان فیاض احمد اور نعمان حسن کی 50، 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
متعلقہ عنوانات
دبئی میں بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے بدلے رقم دینے والا فراڈ گینگ گرفتار
15 November 2026
امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق
15 November 2026
اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح
15 November 2026
نظامِ انصاف مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: ملک احمد خان
15 November 2026
خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند رہنے کا انکشاف
15 November 2026
بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 28 ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ
15 November 2026
ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کا قبلہ درست کرے، پھر استعفوں کی بات کرے: سعدیہ جاوید
15 November 2026
پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال
15 November 2026