بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید
Web Desk
15 November 2026
بلوچستان کے مختلف حساس علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ ’’فتنہ الہندوستان‘‘ سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جن میں ایک خودکش حملہ آور بھی شامل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے اور بزدلانہ حملے کے نتیجے میں مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر عمر منہاس ناصر اور حوالدار محمد عدنان خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقوں کولپور، کردگاپ اور نوشکی کے گردونواح میں مربوط انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اسی سلسلے میں 13 اور 14 نومبر کی درمیانی شب کولپور کے علاقے میں کی گئی ایک فیصلہ کن کارروائی کے دوران 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا، جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور قبضے سے بھاری مقدار میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔
متعلقہ عنوانات
پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال
15 November 2026
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
15 November 2026
کے پی میں 3 ایم پی او حراست کیس، اختر مینگل اور راجہ ناصر عباس فریق بننے کے خواہاں
15 November 2026
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری
15 November 2026
ٹی فائیو پاور پراجیکٹ کی تعمیر: تربیلہ ڈیم سے پانی کے اضافی اخراج کا فیصلہ
15 November 2026
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا
14 November 2026
سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
14 November 2026
نئے صوبوں کا قیام اب قومی مطالبہ بن چکا ہے: محمد علی درانی
14 November 2026