LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق نئے صوبوں کا قیام اب قومی مطالبہ بن چکا ہے: محمد علی درانی لاہور ہائیکورٹ کی صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان صوابی کے عوام نے تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ سنا دیا: امیر مقام انتظامی ڈھانچے میں اصلاحات وقت کی اہم ضرورت ہیں: احسن اقبال سہیل آفریدی اور بابر سلیم سواتی سمیت 9 ارکانِ اسمبلی کی حراست وفاقی آئینی عدالت میں چیلنج پاکستان کا بھارت میں ہونے والے ایس سی او اجلاس میں شرکت کا فیصلہ امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی (اے پی پیک) کا پہلا ’پاکستانی امریکن آرٹسٹس کنونشن‘

لاہور ہائیکورٹ کی صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب

Web Desk

14 November 2026

لاہور ہائیکورٹ میں صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اہم اجلاس 19 نومبر 2026 کو طلب کر لیا گیا ہے، جس کی صدارت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کریں گی۔

اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، جبکہ یکم اپریل سے 30 ستمبر 2026 تک صوبہ بھر میں درج ہونے والے مقدمات کی ایف آئی آرز اور عدالتوں میں چالان جمع کرانے کی صورتحال بھی خصوصی طور پر زیرِ غور آئے گی۔

اجلاس کے جاری کردہ ایجنڈے میں پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی موجودہ تعداد، جیلوں کی مجموعی صورتحال، گنجائش سے زائد قیدیوں کے دیرینہ مسئلے اور جیلوں میں رش کم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات جیسے اہم نکات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پروبیشن اور پیرول پر رہا ہونے والے قیدیوں کے تازہ ترین اعدادوشمار سمیت یکم اپریل سے 30 ستمبر 2026 کے دوران عدالتوں سے سزا یافتہ اور بری ہونے والے ملزمان کی تفصیلات بھی اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔

ایجنڈے کے مطابق صوبے بھر میں لاپتا خواتین کے مقدمات اور ان کی بازیابی و تلاش کے لیے کیے گئے سرکاری اقدامات کا بھی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔ مزید برآں، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی زیرِ تفتیش انکوائریوں، درج مقدمات اور متعلقہ عدالتوں میں جمع کرائے گئے چالان کی مکمل تفصیلات، اور یکم جنوری سے 31 اکتوبر 2026 تک اینٹی کرپشن مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہونے والے گواہوں کے اعدادوشمار بھی اجلاس کے سامنے رکھے جائیں گے۔

اجلاس میں سی سی ڈی پنجاب کی جانب سے 31 اکتوبر 2026 تک درج اور تفتیش کیے گئے مقدمات کی تازہ ترین پیش رفت رپورٹ بھی پیش کی جائے گی، جبکہ سال 2017ء تک کے زیرِ التوا پرانے مقدمات میں اب تک چالان جمع نہ ہونے کی وجوہات، تفتیشی پیش رفت اور نظامِ تفتیش کا معیار بہتر بنانے کے اقدامات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اس موقع پر حکومتی محکموں سے متعلقہ مقدمات کی معلومات اور ریکارڈ کو متعلقہ محکموں تک ڈیجیٹل طریقے سے بروقت منتقل کرنے کے معاملے پر بھی غور ہوگا۔ اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان، محکمہ داخلہ، پراسیکیوشن، پولیس، محکمہ جیل خانہ جات، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔