LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید کے پی میں 3 ایم پی او حراست کیس، اختر مینگل اور راجہ ناصر عباس فریق بننے کے خواہاں نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری ٹی فائیو پاور پراجیکٹ کی تعمیر: تربیلہ ڈیم سے پانی کے اضافی اخراج کا فیصلہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق نئے صوبوں کا قیام اب قومی مطالبہ بن چکا ہے: محمد علی درانی لاہور ہائیکورٹ کی صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا بچیوں کو مفت اور معیاری تعلیم دینا ریاست کی ذمہ داری ہے: حافظ نعیم الرحمان

نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری

Web Desk

15 November 2026

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں کو ہنر مند اور معاشی طور پر مستحکم بنانا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کے لیے حکومت ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ’’سی ایم آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام‘‘ وزیراعلیٰ پنجاب کے اسی روشن وژن کا ایک بڑا عملی ثبوت ہے، جس کے تحت اب تک صوبے کے ہزاروں باصلاحیت نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے جدید شعبے میں پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔

انہوں نے پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ چار ماہ کے دورانیے پر مشتمل اس انٹرن شپ پروگرام کے دوران ہر شریک انٹرن کو حکومتِ پنجاب کی جانب سے ماہانہ 50 ہزار روپے کا پرکشش وظیفہ بھی ادا کیا گیا ہے، تاکہ نوجوان اپنی تربیت کے دوران مالی پریشانیوں سے آزاد رہ کر توجہ مرکوز کر سکیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات کا مزید کہنا تھا کہ اس کامیاب پروگرام کے تیسرے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے ذریعے مزید ہزاروں گریجویٹس کو آئی ٹی کے شعبے میں جدید تربیت حاصل کرنے اور باعزت روزگار کمانے کے سنہری مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت محض کھوکھلے دعوؤں یا لفظی جمع خرچ پر نہیں بلکہ زمینی حقائق اور عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے، اور صوبے کے نوجوانوں کو بااختیار اور معاشی طور پر مکمل خودمختار بنانا ہی ’’ترقی کرتے پنجاب‘‘ کا اصل وژن ہے۔