LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی میں بینک اکاؤنٹس کھلوانے کے بدلے رقم دینے والا فراڈ گینگ گرفتار امریکا میں فضائی ٹریفک معمول پر آگئی، وزیر ٹرانسپورٹ کی تصدیق اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس کی کوریج کیلئے میڈیا فسیلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح نظامِ انصاف مؤثر بنانے کیلئے اصلاحات ناگزیر ہیں: ملک احمد خان خیبرپختونخوا میں 200 سے زائد ہسپتال برسوں سے بند رہنے کا انکشاف بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا کہ 28 ویں ترمیم پر بات کرنی ہے تو براہ راست ان سے کی جائے: سلمان اکرم راجہ شیر کے حملے سے نوجوان کی ہلاکت کا مقدمہ، ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کا قبلہ درست کرے، پھر استعفوں کی بات کرے: سعدیہ جاوید پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید کے پی میں 3 ایم پی او حراست کیس، اختر مینگل اور راجہ ناصر عباس فریق بننے کے خواہاں نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری ٹی فائیو پاور پراجیکٹ کی تعمیر: تربیلہ ڈیم سے پانی کے اضافی اخراج کا فیصلہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا

ایم کیو ایم پہلے اپنے گھر کا قبلہ درست کرے، پھر استعفوں کی بات کرے: سعدیہ جاوید

Web Desk

15 November 2026

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی قیادت کے مطالبات اور تنقید پر شدید جوابی ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں کے مزے لوٹنے والے پہلے اپنے گھر کا قبلہ درست کریں اور اس کے بعد استعفوں کی بات کریں۔

کراچی سے جاری کردہ اپنے سخت بیان میں سعدیہ جاوید نے کہا کہ صوبے میں کراچی تا کشمور دھول نہیں بلکہ درحقیقت ایم کیو ایم کی اپنی سیاست کی پرانی گرد اڑ رہی ہے۔ انہوں نے ماضی کے ادوار کا حوالہ دیتے ہوئے تنقید کی کہ جو عناصر ماضی میں کراچی شہر کے ماسٹر پلان کے قاتل رہے ہیں، وہ آج سندھ حکومت کو ترقیاتی منصوبوں پر لیکچر دینے سے گریز کریں۔ ترجمان نے سوال اٹھایا کہ یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کا رونا رونے والے ایم کیو ایم کے وفاقی وزراء عوام کو یہ بتائیں کہ انہوں نے وفاق سے کراچی کی ترقی کے لیے کتنے ارب روپے دلوائے ہیں؟

سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ نئے صوبوں کا راگ الاپنا ایم کیو ایم کے سیاسی دیوالیہ پن کی آخری قسط ثابت ہو گا، کیونکہ سندھ دھرتی کی تقسیم کے خواب دیکھنے والے خود آج درجنوں دھڑوں میں بٹ چکے ہیں۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو کسی سے خوفزدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں، ایم کیو ایم کو دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنے سکڑتے ہوئے ووٹ بینک کی فکر کرنی چاہیے۔

ترجمان سندھ حکومت نے سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ کمال کے دورِ نظامت کے 300 ارب روپے کا حساب آج تک کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی فائلوں میں غائب ہے، اس لیے صبح شام پریس کانفرنسیں کرنے کا شوق پالنے والے رہنما اپنے حلقوں میں جا کر عوام کا سامنا کریں۔

اپنے بیان کے اختتام پر سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر بیک وقت اپوزیشن کا ڈرامہ رچانے کی ایم کیو ایم کی پرانی فلم اب مکمل طور پر فلاپ ہو چکی ہے اور عوام ان کی دوغلی سیاست کو بخوبی جان چکے ہیں۔