LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت بگڑ گئی، ہسپتال منتقلی کیلئے عدالت میں درخواست دائر بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز: 8 دہشتگرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید کے پی میں 3 ایم پی او حراست کیس، اختر مینگل اور راجہ ناصر عباس فریق بننے کے خواہاں نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانا مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: عظمیٰ بخاری ٹی فائیو پاور پراجیکٹ کی تعمیر: تربیلہ ڈیم سے پانی کے اضافی اخراج کا فیصلہ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کا حلف اٹھا لیا سربراہ پاک فضائیہ کا ازبکستان کا دورہ، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق نئے صوبوں کا قیام اب قومی مطالبہ بن چکا ہے: محمد علی درانی لاہور ہائیکورٹ کی صوبائی جوڈیشل کمیٹی کا اجلاس 19 نومبر کو طلب پنجاب حکومت کے گلف سٹریم طیارے کا آپریشنل کنٹرول پاک فضائیہ کے سپرد نئے صوبوں کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ہونی چاہئے: سلمان اکرم راجہ پاکستانی نژاد امریکی سماجی رہنما محمد سعید شیخ کو 45 سالہ انسانی خدمات کے اعتراف میں ’گلوبل سٹیزن ایوارڈ‘ سے نواز دیا گیا شہباز شریف سے آصف علی زرداری کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد ٹائٹل جیت لیا

پرویز الٰہی سے لطیف کھوسہ کی ملاقات، آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال

Web Desk

15 November 2026

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چودھری پرویز الٰہی سے پارٹی کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان سردار لطیف کھوسہ نے ایک اہم ملاقات کی ہے، جس میں ملکی سیاست اور پارٹی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ملاقات کے دوران سردار لطیف کھوسہ نے چودھری پرویز الٰہی کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی اپنی حالیہ ملاقات کی تفصیلات اور اہم نکات سے آگاہ کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی و آئینی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ہونے والی حالیہ ملاقات ایک انتہائی اچھا اور خوش آئند اقدام ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خطے میں تیزی سے تبدیل ہوتے ہوئے جغرافیائی و سیاسی حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ اب ملک کے اندر بھی جاری سیاسی ڈیڈ لاک ختم ہونا چاہیے، کیونکہ موجودہ کشیدہ اور غیر یقینی صورتحال کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے۔

چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ سیاسی درجہ حرارت کم کرنے اور معاملات کو آگے بڑھانے کے لیے ملاقاتوں کا یہ مثبت سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔ انہوں نے سردار لطیف کھوسہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک انتہائی تجربہ کار، سینئر اور منجھے ہوئے سیاستدان ہیں اور ان کی سیاسی بصیرت پارٹی کے لیے غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں سینئر رہنماؤں نے پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل، قانونی محاذ اور سیاسی حکمتِ عملی پر بھی تفصیلی مشاورت کی۔