ایران پر امریکی حملہ قانونی تھا یا نہیں؟ امریکا میں شدید بحث شروع
Web Desk
4 March 2026
ایران پر امریکی حملے کے بعد امریکا کے اندر اس اقدام کی قانونی حیثیت پر بحث شدت اختیار کر گئی ہے۔ کانگریس کو پیشگی اطلاع نہ دینے اور امریکی مفادات کے تحفظ سے متعلق مختلف حلقوں میں شدید اختلافِ رائے سامنے آ رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے سے متعلق بااثر ارکان کو مطلع کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق خفیہ پارلیمانی گروپ ’’گینگ آف ایٹ‘‘ اور کانگریسی قیادت کو کارروائی سے آگاہ کیا گیا تھا۔
دوسری جانب ’’گینگ آف ایٹ‘‘ کے رکن اور ڈیموکریٹ رہنما سینیٹر مارک وارنر نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایران کی جانب سے امریکا کو کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں میں شفافیت اور کانگریس کی مکمل شمولیت ضروری ہے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس معاملے پر آئندہ دنوں میں کانگریس میں مزید بحث اور ممکنہ قانونی کارروائی بھی زیر غور آ سکتی ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا
3 September 2026
کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی
3 September 2026
امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا
3 September 2026
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے
3 September 2026
بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک
3 September 2026
امریکا نے کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی نائب صدر
3 September 2026
نائب وزیراعظم سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
3 September 2026
سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع
3 September 2026