امریکا نے کبھی شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی نائب صدر
Web Desk
3 September 2026
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ امریکہ کی ملٹری پالیسی میں کبھی بھی عام شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا، اور امریکی فورسز بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتی ہیں۔ ایران کی خطے میں پالیسیوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے نائب صدر جے ڈی وینس نے مطالبہ کیا کہ ایران کو عالمی سمندری راہداریوں میں بحری جہازوں پر حملے فوری بند اور اپنا جارحانہ رویہ ترک کرنا ہوگا۔ انہوں نے امریکی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کسی بھی صورت ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے یا بنانے کی اجازت نہیں دے گا۔ جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ اور توانائی کا بحران ایران کی جارحانہ کارروائیوں اور مشرقِ وسطیٰ میں ناکہ بندی کے باعث پیدا ہو رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کو تباہی کے دہانے پر قرار دیدیا
3 September 2026
کیف میں دو یوکرینی سکیورٹی اداروں کے درمیان فائرنگ، 3 انٹیلی جنس اہلکار زخمی
3 September 2026
امریکا چاہتا ہے مڈٹرم الیکشن تک جنگ جاری رہے: برطانوی میڈیا
3 September 2026
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری پیرس سے لندن پہنچ گئے
3 September 2026
بھارتی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں، کشمیر کیلئے سزائے موت بھی قبول ہے: یاسین ملک
3 September 2026
نائب وزیراعظم سے افغانستان میں پاکستان کے سفیر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر گفتگو
3 September 2026
سانحہ پمز: وفاقی پولیس کی انکوائری رپورٹ مکمل، آئی جی اسلام آباد کو جمع
3 September 2026
آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی، ابراہیم عزیزی
3 September 2026