امریکا میں شدید برفانی طوفان، 11افرادہلاک، ہزاروں پروازیں منسوخ ، نظام زندگی مفلوج
Web Desk
26 January 2026
امریکا میں شدید ترین برفانی طوفان کے نتیجے میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے ۔دارالحکومت واشنگٹن سمیت 24ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ تین روزکے دوران اب تک 19 ہزار پروازیں بھی منسوخ کی جاچکی ہیں۔
طوفان کے باعث ٹیکساس سے نیو انگلینڈ تک وسیع علاقے میں برف باری، ژالہ باری اور بارش ہورہی ہے جبکہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
نیویارک کے میئر زہران ممدانی نے بتایا کہ اتوار کے روز 5 افراد کھلے آسمان تلے مردہ پائے گئے۔ ادھر ٹیکساس میں حکام نے 3 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، ریاست لوویزیانا میں 2 افراد ہائپوتھرمیا کے باعث ہلاک ہوئے۔ریاست آئیووا کے جنوب مشرقی علاقے میں سخت موسم کے باعث ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کے باعث 8 لاکھ 20 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں جن میں زیادہ تر جنوبی ریاستوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ ٹیکساس سے لے کر نارتھ کیرولائنا اور نیویارک تک حکام نے شہریوں کو خطرناک حالات کے باعث گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔
طوفان کے باعث کم از کم24امریکی ریاستوں اور وفاقی دارالحکومت واشنگٹن میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔ واشنگٹن، فلاڈیلفیا اور نیویارک کے بڑے ہوائی اڈوں پر تقریباً تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
یسین ملک کا بھارتی عدلیہ پر اظہارِ عدم اعتماد، مقدمہ مزید لڑنے سے انکار
3 September 2026
انڈونیشیا میں حکومت کا مفت کھانا، تقریباً 800 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار
3 September 2026
100 سال میں امریکی کرنسی پر نمودار ہونے والے پہلے زندہ صدر
3 September 2026
نیویارک سٹی میں پرائمری اور مڈل اسکول کے طلبہ کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ
3 September 2026
امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ، 2 افراد ہلاک، حملہ آور بھی ہلاک
3 September 2026
برنی سینڈرز کی ٹرمپ پر کڑی تنقید، ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ
3 September 2026
سعودی عرب کی آبنائے ہرمز میں سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے کی مذمت
3 September 2026
شادی کی تقریب میں حملہ: ایرانی ہلال احمر سوسائٹی کا تحقیقات کیلئے عالمی عدالت سے رجوع
3 September 2026