LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
خلیج میں لنگرانداز جہاز  حرکت نہ کریں ، پاسداران انقلاب کی سخت وارننگ ڈیزل سے بھرا پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز سے داخل ہوکر واپس لوٹ گیا ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند ہونے کی خبروں کی تردید کردی فیلڈمارشل عاصم منیرکی تہران آمدپرپیش کردہ امریکی تجاویزکاجائزہ لے رہےہیں، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل امریکا سے مذاکرات کےدوسرے مرحلے کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، ایرانی نائب وزیرخارجہ اچھے مذاکرات چل رہے ہیں، ایران آبنائے ہرمز کےذریعے بلیک ملیک نہیں کرسکتا، ٹرمپ پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 2 ارب ڈالر کی ادائیگی کردی ایرانی بحریہ دشمنوں کو شکست دینے کےلیے تیارہے، مجتبیٰ خامنہ ای امریکی کی جانب سے اعتماد کی بار بار خلاف ورزی، آبنائے ہرمز پر دوبارہ پابندی عائد ہر طرف بدانتظامی، اس سال برآمدات میں 7 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا: ایس ایم تنویر عوام کے لیے بڑی خوشخبری: لائٹ ڈیزل 70 روپے اور جیٹ فیول 23 روپے سے زائد سستا وزیراعظم شہباز شریف سہ ملکی دورہ مکمل کرکے انطالیہ سے پاکستان روانہ فیلڈ مارشل کا دورہ ایران مکمل، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق صدر اور وزیراعظم کا عالمی یوم ورثہ پر پاکستان کی ثقافتی شناخت کے تحفظ کا عہد پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کا اجلاس، ثالثی کوششوں کا خیرمقدم، مستقل امن کی توقعات

امریکا کی ایران میں حکومت مخالف عناصر کی خفیہ مدد،اسٹارلنک ٹرمینلز اسمگل کرنے کا دعویٰ

Web Desk

14 February 2026

امریکا نے ایران میں حکومت مخالف عناصر کی خفیہ طور پر مدد کی تھی،،امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ ایران میں مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے بعد امریکا نے اسٹارلنک کے ہزاروں ٹرمینلز ایران میں اسمگل کیے تھے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں بغاوت پر لوگوں کو اکسانے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے مگر شواہد سے واضح ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں حکومت مخالف عناصر کے اقدامات کی خفیہ طور پر مدد کی تھی۔رپورٹ کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 6 ہزار اسٹارلنک ٹر مینلز پچھلے ماہ ایران اسمگل کیے تھے تاکہ حکومت مخالف عناصر انٹرنیٹ پر رابطہ رکھ سکیں۔امریکی محکمہ خارجہ نے اسٹارلنک کے 7 ہزار ٹرمینل خریدے تھے اور اس کےلیے فنڈز وی پی این سے اسٹارلنک کو منتقل کیے گئے تھے جس پر محکمہ میں بحث بھی ہوئی تھی۔بعض اہلکاروں کا خیال تھا کہ اسٹارلنک سے زیادہ بہتر وی پی این ہوں گے۔ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کے ٹرمینل ایران میں استعمال کرنا غیرقانونی عمل ہے اور اس کے استعمال پر کئی سال قید کی سزا کا سامنا ہوسکتا ہے۔