LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ کی اسلامی یونیورسٹی پر اسرائیلی حملہ، 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی سعودی عرب میں دو بیلسٹک میزائل حملے ناکام، ملبہ گرنے سے دو افراد زخمی کور کمیٹی کو غیر مؤثر بنانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، حتمی اختیار بانی عمران خان کے پاس ہے: بیرسٹر گوہر خیبرپختونخوا وفاق کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتا، دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑنا ہوگا: گورنر ایران کا بندر عباس کے قریب ایک اور امریکی ساختہ ڈرون مار گرانے کا دعویٰ مولانا کو اقتدار میں حصہ نہ ملنے پر شہداء کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے: رانا سکندر حیات ایران کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کا ناقابل تصور جواب دیں گے: باقر قالیباف جنگ بندی کیلئے تمام محاذوں پر لڑائی مکمل بند ہونا ضروری ہے، عباس عراقچی پوتن، ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ممکنہ تاریخی ملاقات سے عالمی استحکام کی امیدیں وابستہ ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبہ میں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز پاکستان اور قطر کا تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ترکیہ میں عالمی ملٹری ڈرون مقابلے میں پاکستان کی دوسری پوزیشن اسحاق ڈار سے چینی سفیر کی ملاقات، خطے میں پائیدار امن کیلئے مذاکرات پر زور مریم نواز کا جون 2027 تک 5734 واٹرفلٹریشن پلانٹ مکمل کرنے کا ہدف شکاگو میں پاک-امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا انعقاد: پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کے امریکی مارکیٹ کے ساتھ شراکت داری بڑھانے پر زور

امریکی شہری کو کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا ہیرا مل گیا

Web Desk

3 October 2026

امریکی ریاست آرکنساس کے کریٹر آف ڈائمنڈز سٹیٹ پارک (Crater of Diamonds State Park) میں امریکی بحریہ کے ایک ریزروسٹ نے کھدائی کے دوران 6.03 قیراط کا نایاب ہیرا دریافت کر لیا، جس کی ممکنہ عالمی مارکیٹ میں مالیت 10 لاکھ ڈالر (تقریباً 28 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ 12 سال سے شوقیہ طور پر قیمتی پتھروں کی تلاش میں مصروف جیک پیراڈن نامی یہ شخص اس وقت ہیرا دریافت کرنے میں کامیاب ہوا جب وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک (TikTok) پر اپنی تلاش کو لائیو نشر کر رہا تھا۔

جیک پیراڈن نے بجری سے بھری بالٹی کو دھونے کے بعد جب اسے ڈیسک پر انڈیلا تو اسے ناخن کے برابر چمکتا ہوا پتھر نظر آیا، جسے دیکھتے ہی وہ خوشی سے چلا اٹھا۔ یہ رواں سال کریٹر آف ڈائمنڈز سٹیٹ پارک سے برآمد ہونے والا اب تک کا سب سے بڑا ہیرا ہے۔ جواہرات کے ماہرین کے مطابق اگرچہ اس کی اوپن مارکیٹ میں حتمی قدر کا تعین ہونا باقی ہے، تاہم اس حجم اور کوالٹی کے ہیرے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر سے لے کر 10 لاکھ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔