LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سجاد حسین حکومتی احکامات کی عدم تعمیل پر معطل لمپی سکن ڈیزیز، بروسیلا ویکسینز کا عطیہ، چینی حکومت کا تعاون قابل تحسین ہے: رانا تنویر حسین وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے نظام کی منظوری دے دی سندھ ہائیکورٹ کا کراچی کاٹن ایکسچینج کی عمارت فوری ڈی سیل کر کے قبضہ درخواست گزاروں کے حوالے کرنے کا حکم میر رضا کیس: جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کی ملاقات کا دن، فہرست جیل حکام کے حوالے پاکستان امن عمل سے مایوس نہیں، فریقین مذاکرات کی طرف واپس آئیں گے: دفتر خارجہ میئر لندن صادق خان کو ٹیکس کے بغیر گاڑی رکھنے پر جرمانہ عائد پنجاب حکومت کا برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن کی فیس پر ریلیف ایران نے حملہ کیا تو اسرائیل بھرپور طاقت سے جواب دے گا: اسرائیل کاٹز عظمیٰ بخاری فیک ویڈیو کیس: بیان ریکارڈ، جرح کیلئے 12 ستمبر کی تاریخ مقرر ایران جوہری ہتھیار سے دو ہفتے دور تھا، اس لیے اسے تباہ کردیا، ٹرمپ سعودی آئل ٹینکر پر ایرانی حملے میں عملے کے دو ارکان جاں بحق ہوئے: وزارت خارجہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کرغزستان کا کامیاب دورہ مکمل کر کے وطن واپس پہنچ گئے محکمہ موسمیات کی اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں 3 سے 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی پیشگوئی

یہود مخالف ماحول میں ملوث ہونے کا الزام، امریکا کا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا پر مقدمہ

Web Desk

25 February 2026

امریکی محکمہ انصاف نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے خلاف ایک بڑا قانونی قدم اٹھاتے ہوئے مقدمہ درج کرا دیا ہے، جس میں یونیورسٹی انتظامیہ پر کیمپس کے اندر یہود مخالف ماحول کو فروغ دینے یا اسے روکنے میں ناکامی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اس سنگین الزام کے باوجود کیلیفورنیا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تاحال کوئی باضابطہ یا فوری ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

دوسری جانب، امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو فی الحال یونیورسٹی پر کسی بھی قسم کا جرمانہ عائد کرنے سے روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کیمپس میں مبینہ یہود مخالف سرگرمیوں کو کنٹرول نہ کرنے پر یونیورسٹی کو بھاری جرمانہ کرنا چاہتی تھی۔ یہ قانونی کشیدگی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رواں برس اگست میں بھی مظاہروں اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر امریکا نے یونیورسٹی کی فنڈنگ روک دی تھی۔