امریکی مسلح افواج کے سربراہ کا صدر ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کا مشورہ
Web Desk
8 August 2026
امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران جنگ سے نکلنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔ امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل کین ایران جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ جنگ بڑھانے کے فوجی آپشنز کے الٹے نتائج نکل سکتے ہیں اور تنہا فضائی طاقت کے بل بوتے پر یہ معرکہ نہیں جیتا جا سکتا۔ جنرل کین نے اس حوالے سے سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلیف، وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور نائب صدر جے ڈی وینس کے سامنے بھی اپنی تشویش ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جہاں صدر ٹرمپ زمینی افواج بھیجنے کے بجائے صرف فضائی حملوں کے ذریعے ایران کو ڈیل پر مجبور کرنا چاہتے ہیں، وہاں جنرل کین اور دیگر دفاعی ماہرین کا خیال ہے کہ یہ حکمتِ عملی ناکام ہو جائے گی اور ایران میں پلوں و توانائی کی تنصیبات پر حملوں سے عوام کی حمایت ملنے کے بجائے امریکہ مخالف جذبات بڑھیں گے۔ تاہم امریکی سینٹرل کمانڈ اس آپریشن کی حمایت میں ہے جبکہ اسرائیل بھی اس تنازع کو مزید بڑھانے کا خواہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026