LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کا دفاع ترجیح ہے، حاقان فیدان مولانا فضل الرحمان جہاں غلط ہوں گے وہاں کہا جائےگا: گورنر خیبر پختوںخوا خیبر پختونخوا کے ترقیاتی پیکیج کے 10 ارب روپے جاری ہونا خوش آئند: ثمر بلور پاکستان تحریک انصاف نے ایڈووکیٹ نیاز اللہ خان نیازی کو پارٹی کی سیاسی کمیٹی میں بھی شامل کر لیا پاکستان اورعمان کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت کا اہم معاہدہ طے پا گیا مخصوص طبقہ ملک پرمسلط، اِن سےجان چھڑانی ہوگی: حافظ نعیم الرحمٰن 12 مئی دوبارہ نہیں ہونے دیں گے، مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، میئر کراچی ایک وزیر آجکل مجھ پر تبصرے کر رہا ہے، جواب دیا تو منہ چھپانےکے قابل نہیں رہےگا: محسن نقوی استنبول: ساتویں عالمی ویمن سمٹ، اعظم نذیر تارڑ کی قیادت میں پاکستانی وفد کی شرکت پاکستان 23 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں نیوکلیئر سیکیورٹی نیٹ ورک کے 15ویں سالانہ اجلاس کی میزبانی کرے گا پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں اہم اجلاس نئے صوبوں کا قیام ملک کی ترقی اور سلامتی کیلئے ناگزیر ہے: مصطفیٰ کمال محسن نقوی کا نادرا سنٹر پیکو روڈ کا دورہ، مسائل کے حل کیلیے موقع پر ہی احکامات جاری سرکاری قرضوں میں ایک سال کے دوران 6 ہزار 200 ارب روپے کا بھاری اضافہ ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون جاری رہے گا: روسی عہدیدار

امریکہ اور ایران جوہری مذاکرات جمعے کو ترکی میں دوبارہ شروع ہوں گے

Web Desk

3 February 2026

امریکی اور ایرانی حکام نے تصدیق کی ہے کہ مئی 2023 سے تعطل کا شکار جوہری مذاکرات جمعے کو ترکی میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی استنبول میں ملاقات کریں گے۔

اس ملاقات میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر اور دیگر ممالک بھی شریک ہوں گے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ ملاقات کے علاوہ سہ فریقی اور دیگر ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ایرانی حکام نے کہا ہے کہ سفارت کاری جاری ہے اور ایران یورینیم افزودگی پر لچک دکھانے کے لیے تیار ہے، لیکن بدلے میں ایران چاہتا ہے کہ امریکی فوجی اثاثے ملک سے دور منتقل کیے جائیں۔ موجودہ صورتحال میں بال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کورٹ میں ہے اور ان کے فیصلے مذاکرات کے مستقبل پر اثر انداز ہوں گے۔