امریکی قونصل جنرل چارلس گُڈمن کی ٹیم یو ایس اے کو کامیابی پر مبارکباد
Web Desk
25 November 2025
امریکی قونصل جنرل چارلس گُڈمن نے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں امریکا اور سری لنکا کے درمیان اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ٹیم یو ایس اے کی جیت پر مبارکباد پیش کی اور کھیلوں کے ذریعے قوموں کو قریب لانے کے کردار کو اُجاگر کیا۔ اس موقع پر سندھ بھر سے ’’انگلش ایکسس‘‘ پروگرام کے 500 سے زائد طلبہ نے بھی میچ دیکھا اور کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے۔
قونصل جنرل گُڈمن نے میچ سے قبل سینئر اسپورٹس رپورٹرز سے گفتگو کی اور کمنٹری باکس سے لائیو تبصرہ بھی کیا۔ ٹیم یو ایس اے کی فتح کے بعد انہوں نے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں پیش کیں اور سری لنکن ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے کھیل تعلقات مضبوط بنانے اور مختلف ثقافتوں کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

انٹرنیشنل ماسٹرز کرکٹ اوور 40 ٹی 20 ورلڈ کپ میں بارہ بین الاقوامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ 21 نومبر سے یکم دسمبر تک کراچی کے پانچ مختلف مقامات پر 42 میچوں پر مشتمل ہے، جس کا انعقاد پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت کیا جا رہا ہے۔ سابق ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
کپتان محمد فَرّخ اور نائب کپتان زیشان محمد کی قیادت میں ٹیم یو ایس اے امریکہ میں کرکٹ کے فروغ کے مشن پر گامزن ہے۔ ٹیم کی شرکت امریکہ کے ’’میگا ڈیکیڈ آف اسپورٹس‘‘ کا حصہ ہے، جو 2026 فیفا ورلڈ کپ اور 2028 لاس اینجلس اولمپکس کی تیاریوں کے تناظر میں عالمی سطح پر امریکی کرکٹ کی شناخت کو مضبوط بنا رہی ہے۔
قونصل جنرل گُڈمن نے مزید کہا کہ ’’کھیلوں میں سرحدوں اور قوموں کو جوڑنے کی صلاحیت ہے۔ پاکستان میں امریکی مشن نوجوانوں کو باہم جوڑنے اور شراکت داری کو مضبوط بنانے والی سرگرمیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ آج کا یو ایس اے–سری لنکا کرکٹ میچ اس کا بہترین نمونہ ہے
متعلقہ عنوانات
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ڈی ایف سی وفد سے ملاقات: زراعت، توانائی اور معدنیات میں تعاون کا اعادہ
22 July 2026
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات: اقتصادی تعاون اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
22 July 2026
شاداب اور سفیان کا کیریبین پریمیئر لیگ میں معاہدہ
22 July 2026
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
22 July 2026
ٹرمپ نے لبنان کیلئے براہ راست امریکی پروازیں بحال کرنے کی منظوری دے دی
22 July 2026
نیویارک میں پاکستانی قونصلیٹ کی تارکینِ وطن کے لیے جعل سازوں کے حوالے سے الرٹ جاری
21 July 2026
بحری ناکہ بندی کے دوران 8 تجارتی جہازوں کا رخ موڑ دیا، ایک ناکارہ بنا دیا: سینٹ کام
21 July 2026
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 4 روزہ پریکٹس میچ بغیر نتیجے کے ختم
21 July 2026