LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
خیبرپختونخوا ایڈوائزری کونسل کا پہلا اجلاس، عوام کو دہشتگردی نے نجات دلائیں گے: گورنر میناب سکول حملے میں 168 افراد شہید ہوئے، امریکا کو جواب دہ بنائیں گے: ایران خیبرپختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں: مولانا فضل الرحمان آرٹیکل 232 کے تحت صدر کی طرف سے ایمرجنسی نافذ کرنے کا گزیٹ نوٹیفکیشن جاری آرٹیکل 245 کے تحت خیبر پختونخوا میں فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ایریا ڈیویلپمنٹ سیکرٹریٹ قائم کرنے کا حکم خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج مسائل کا حل نہیں، جمہوریت دشمنی کا سفر جاری ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبر پختونخوا کے حکومتی امور سے متعلق وفاقی حکمنامہ جاری، 11 رکنی مشاورتی کونسل قائم خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ آسان نہیں تھا: محسن نقوی وفاقی دارالحکومت میں ریڈ الرٹ جاری: حساس عمارتوں پر رینجرز تعینات، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر گرفتاریوں کا حکم پختونخوا میں ایمرجنسی: اڈیالہ جیل کے اطراف میں سکیورٹی ہائی الرٹ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد جے یو آئی کی کور کمیٹی کا اہم اجلاس طلب؛ مولانا فضل الرحمان میڈیا بریفنگ دیں گے کے پی میں بڑا بیوروکریٹک الٹ پھیر: پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 15 اعلیٰ افسران کے صوبے سے تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی: گورنر خیبر پختونخوا ایمرجنسی کے بعد پہلا نوٹیفکیشن، فخر عالم چیف سیکرٹری کے پی تعینات

خواجہ آصف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

Web Desk

5 August 2026

پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے اہم ملاقات کی ہے۔ ترجمان وزارت دفاع کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی سیکیورٹی کی صورتحال، اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے مشترکہ اہداف حاصل کرنے کے لیے مسلسل رابطوں اور تعمیری بات چیت کی اہمیت پر زور دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ ملاقات خوشگوار اور مثبت ماحول میں منعقد ہوئی، جو دونوں ممالک کے درمیان اہم سیکیورٹی و سفارتی امور پر تعاون اور مسلسل رابطے برقرار رکھنے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔