LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ یومِ اعلانِ آزادیٔ فلسطین: پاکستان کا آزاد خودمختار ریاست کی حمایت کا اعادہ اسرائیلی فوج کا غزہ میں حماس کے سینئر کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ

امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف

Web Desk

15 November 2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ’میزائل سٹی‘ کی رونمائی محض ایک تکنیکی اور دفاعی کامیابی نہیں بلکہ پورے خطے میں تزویراتی توازن کی تبدیلی کی واضح علامت ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق باقر قالیباف نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اب ’نہ جنگ، نہ امن‘ کی کیفیت میں نہیں رہے گا اور امریکا مذاکرات کرنا چاہتا ہے یا جنگ، ایران کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، تاہم اگر واشنگٹن ایران کی 7 شرائط تسلیم کر لے تو معاہدے کا دروازہ کھل سکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے اب کوئی غلطی کی تو میدانِ جنگ کا جغرافیہ ایرانی فوج کی طاقت طے کرے گی؛ ساتھ ہی انہوں نے امریکی وزیرِ خزانہ کے بیانات اور غیر اخلاقی زبان کو ایرانی طاقت کے سامنے امریکی بے بسی کا اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطرات سے بچنے کے لیے فوجی پناہ گاہوں کا سہارا لینے والوں کو عظیم قوموں کی توہین کرنے کے بجائے خلیجِ فارس میں اپنی ناکامیوں پر غور کرنا چاہیے۔