پاکستان 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا: اسحاق ڈار
Web Desk
15 November 2026
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے پلیٹ فارم سے علاقائی تعاون، روابط کے فروغ اور اقتصادی انضمام کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے اور 2027 میں ای سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے موقع پر تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان سے ملاقات کی، جس میں ’مستحکم ای سی او کے لیے علاقائی احیا‘ کے عنوان سے پاکستان کی ترجیحات کو اجاگر کرتے ہوئے 2027 کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اس موقع پر ای سی او سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان نے وزرائے خارجہ کونسل کے بہترین انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے پاکستان کو تنظیم کی آئندہ صدارت اور 2027 میں وزرائے خارجہ کونسل و سربراہی اجلاس کی میزبانی پر مبارک باد دی اور کہا کہ یہ پیش رفت علاقائیت اور کثیرالجہتی تعاون میں پاکستان کی کلیدی اہمیت کی عکاس ہے، جبکہ ملاقات میں دونوں فریقین نے قریبی رابطہ کاری برقرار رکھنے اور طے شدہ اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کے ذریعے علاقائی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
متعلقہ عنوانات
امریکا اب دنیا کا عظیم ترین ملک ہے، دو سال پہلے ایسا نہیں تھا، ٹرمپ
16 November 2026
پاکستانی گیمر عاطف بٹ نے تھائی لینڈ میں ٹیکن 8 چیمپئن شپ جیت لی
16 November 2026
10 ویں پاکستان صنعتی نمائش اختتام پذیر، 150 ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت
16 November 2026
اگر بانی کو کچھ ہوا تو حکمران اور انہیں قید رکھنے والے تمام افراد ذمہ دار ہوں گے: علامہ ناصر عباس
16 November 2026
اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
16 November 2026
شاہ سلمان کا نئی عسکری تقرریوں کا شاہی فرمان جاری، اہم عہدوں پر تبدیلیاں
16 November 2026
پاکستان خطے میں ترقی، امن اور استحکام کیلئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحاق ڈار
16 November 2026
پنجاب دھی رانی پروگرام، ساہیوال میں 89 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب
16 November 2026