پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ
Web Desk
15 November 2026
وفاقی وزیرِ سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ دو دہائیوں میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے گروپ ’جی 20‘ کا رکن بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے کیونکہ ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور کامیابی کے لیے بیرونِ ملک جانا ضروری نہیں۔ چنیوٹ میں ایک نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ 25 کروڑ آبادی اور بے پناہ قدرتی وسائل کے حامل پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے نوجوان ہیں جنہیں اپنی صلاحیتیں ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے بروئے کار لانی چاہئیں، جبکہ خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا اور نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنا ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی کوریا نے پاکستان کی منصوبہ بندی سے استفادہ کیا اور پاکستان خود بھی 6 سے 7 فیصد تک معاشی ترقی کی شرح ریکارڈ کر چکا ہے، اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان ملک میں موجود معاشی ترقی و سرمایہ کاری کے بے شمار امکانات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی
15 November 2026
غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال
15 November 2026
امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف
15 November 2026
آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام
15 November 2026
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ
15 November 2026
کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس
15 November 2026
شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت
15 November 2026
اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان
15 November 2026