LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کا جی 20 میں شمولیت کا خواب اگلی دو دہائیوں میں پورا ہو سکتا ہے: قیصر احمد شیخ ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی غربت کے خاتمے کا سب سے بڑا ہتھیار تعلیم اور محنت ہے: احسن اقبال امریکی حملے کی صورت میں میدان جنگ کا جغرافیہ ایران طے کرے گا: قالیباف آئی ایس پی آر کا پاکستان پولیس کے لیے خصوصی نغمہ، شہدا و غازیوں کو سلام خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے دوران گورنر کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کوہاٹ: گمبٹ میں سونا نکالنے کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے 3 مزدور جاں بحق ہو گئے، پولیس شہید میجر اور حوالدار کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی شرکت اگر پنجاب جاگ جائے تو ملک بھر میں انقلاب برپا ہو سکتا ہے: حافظ نعیم الرحمان خیبرپختونخوا کی سیاسی شخصیات نے جرائم پیشہ گروہ کی سرپرستی کی: اختیار ولی نئے صوبوں کے قیام کیلئے ریفرنڈم ہوگا، دسمبر اہم ہے: مصطفیٰ کمال پاکستان کے سیاحتی مقامات دنیا میں متعارف کرانے والی مصنفہ آئزوبل شا انتقال کر گئیں پنجاب میں جرائم کی مجموعی شرح میں تقریباً 70 فیصد تک کمی خوش آئند ہے، مریم نواز ایران کے پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ سعودی عرب کی جانب آنے والے 2 میزائل اور 3 ڈرون فضا میں تباہ

ایرانی عوام کو بھوکا رکھنے کی امریکی دھمکی جنگی جرائم کا اعتراف ہے، اسماعیل بقائی

Web Desk

15 November 2026

ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی وزیرِ خارجہ کی جانب سے ایرانی عوام کو ناکہ بندی کے ذریعے بھوکا رکھنے کی دھمکی دینا کھلے عام جنگی جرائم کا اعتراف ہے، جبکہ واشنگٹن ماضی کی ناکامیوں سے سبق سیکھنے کو تیار نہیں اور اپنی جنگی و سیاسی ناکامی چھپانے کے لیے فتح کا جھوٹا بیانیہ اپنا رہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے مؤقف اختیار کیا کہ ایران کے خلاف جنگ ہی امریکی انتخابی شکست کی بڑی وجہ بنی، اور امریکا 1953ء میں سی آئی اے کی حمایت سے ایرانی حکومت کا تختہ الٹنے، جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری، وسیع معاشی پابندیوں، جنرل قاسم سلیمانی کے قتل اور نو ماہ سے بھی کم عرصے میں سفارتی مذاکرات کے دوران ایران پر دو مرتبہ حملے کرنے سمیت تاریخی دشمنی و فوجی جارحیت کا ذمہ دار ہے، جن میں ایران کے سپریم لیڈر، اعلیٰ حکام، خواتین اور بچوں سمیت اہم بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔