ایران کی زمینی تجارتی گزرگاہوں کی نگرانی کیلئے امریکی ٹاسک فورس آئرن گیٹ قائم
Web Desk
7 November 2026
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایران کو جدید ہتھیاروں، ٹیکنالوجی اور ممنوعہ سامان کی ترسیل روکنے کے لیے ’ٹاسک فورس آئرن گیٹ‘ قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق اس ٹاسک فورس کا قیام ایڈمرل بریڈ کوپر کی ہدایت پر عمل میں لایا گیا ہے، جس کا ہیڈکوارٹر امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں قائم کیا گیا ہے اور اس میں 20 کے قریب سویلین و فوجی اہلکار شامل ہیں۔ نئی ٹاسک فورس ایران کی زمینی سرحدوں اور بحیرہ کیسپین کے راستے سامان کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے گی تاکہ ایران کے فوجی ذخائر کو دوبارہ بھرنے سے روکا جا سکے اور اس کے غیر قانونی مالیاتی ذرائع کا سدباب کیا جا سکے۔ ایڈمرل بریڈ کوپر نے دعویٰ کیا کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے نتیجے میں اب تک ایران کی 25 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی خام تیل کی برآمدات روکی جا چکی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
قطر نے ایران امریکا تنازع ختم کرانے کیلئے نیا سفارتی فارمولا پیش کر دیا
7 November 2026
پاکستان نے 23ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
7 November 2026
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اپنے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری
7 November 2026
7 November 2026
آبنائے ہرمز کے مشرق میں ٹینکر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا: ایرانی بحریہ
7 November 2026
آزاد کشمیر کے سابق صدر راجہ ذوالقرنین انتقال کر گئے، ایک روزہ سوگ کا اعلان
7 November 2026
حکومت اپنے اقدامات سے خود نفرت پیدا کر رہی ہے، وفاداری کا معیار اسٹیبلشمنٹ کی پیروی بنا دیا گیا ہے: مولانا فضل الرحمٰن
7 November 2026
ضمنی انتخاب این اے 77: عطاء اللہ تارڑ کو ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری
7 November 2026