امریکہ میں شدید برفباری: 65 افراد ہلاک، ہزاروں پروازیں منسوخ
Web Desk
29 January 2026
امریکا میں برفباری نے قیامت ڈھا دی ہے۔۔مختلف حادثات اور واقعات میں اموات کی تعداد پینسٹھ ہوگئی۔۔فضائی آپریشن درہم برہم ہونے سے ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔۔امریکن ائیر لائنز کی چھ سو تریپن پروازیں منسوخ،ایک ہزار ستتر تاخیر کا شکار ہیں۔۔ڈیلس فورٹ ورتھ ائیرپورٹ پر بھی برفباری اور بارش سے آپریشن شدید متاثر ہے۔۔امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ائیرلائنز نے عملے کو اضافی شفٹس کرنے پر ڈبل تنخواہ کی پیشکش کی ہے۔۔ایسٹ امریکا میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔۔شکاگو میں منفی چودہ،کلیولینڈ میں منفی گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔ٹینیسی اور مسی سیپی میں وقفے وقفے سے ہونیوالی برفباری سے ایک لاکھ سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ نیویارک اور نیو جرسی میں شدید سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔۔سردی اگلے ہفتے تک برقراررہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔۔
متعلقہ عنوانات
امریکہ کے ڈھائی سو سالہ جشنِ آزادی پر اسلام آباد میں ‘آرٹس انٹرپرینیورشپ نمائش’ کا انعقاد؛ پاک
19 June 2026
لبنان، حزب اللہ، اسرائیل سمیت تمام محاذوں پر مکمل جنگ بندی کی توقع رکھتے ہیں: ٹرمپ
19 June 2026
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ آج سوئٹرز لینڈ میں شروع ہوگا
19 June 2026
امریکا؛ سپریم کورٹ نے’چرسیوں‘ کو اسلحہ رکھنے کی اجازت دیدی
18 June 2026
امریکی فوج نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کردی
18 June 2026
ایران امریکا معاہدہ: وزیرِ اعظم نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کر دیئے
18 June 2026
ایران کا جوہری پروگرام فی الحال موجودہ حالت میں برقرار رہے گا، ٹرمپ
18 June 2026
ایران امریکا امن معاہدے پر دستخط کی ویڈیو جاری
18 June 2026