امریکا کے نائجیریا پر فضائی حملے، متعدد داعش جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
Web Desk
26 December 2025
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے کرسمس کے روز نائجیریا میں داعش (اسلامک اسٹیٹ) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جن میں تنظیم کے متعدد جنگجو مارے گئے۔ یہ کارروائیاں نائجیریا کے شمال مغربی علاقے میں کی گئیں۔
نائجیریا کی وزارتِ خارجہ نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گردوں کے خلاف “درست اور ہدفی حملے” تھے، جو نائجیریا کی درخواست پر کیے گئے۔ امریکی افریقہ کمانڈ کے مطابق حملے صوبہ سوکوٹو میں ہوئے، تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ انہوں نے پہلے خبردار کیا تھا کہ اگر نائجیریا میں مسیحیوں پر حملے بند نہ ہوئے تو امریکا سخت کارروائی کرے گا، اور یہ حملے اسی تنبیہ کے بعد کیے گئے۔
یہ صدر ٹرمپ کے موجودہ دور میں نائجیریا میں امریکی افواج کی پہلی براہِ راست کارروائی ہے۔ نائجیریا کی حکومت اور تجزیہ کاروں کے مطابق ملک میں تشدد کی بنیادی وجہ مذہب نہیں بلکہ دہشت گردی اور مسلح گروہ ہیں، تاہم امریکا نے نائجیریا کو مذہبی آزادی کے حوالے سے “خصوصی تشویش والے ممالک” کی فہرست میں دوبارہ شامل کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ نائجیریا میں بوکوحرام کی شورش گزشتہ 15 برس سے جاری ہے، جس میں اب تک 40 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہو چکے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
اماراتی صدر سے امریکی وزیر داخلہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
22 November 2026
امریکا اور کینیڈا کی افواج کے درمیان تعاون محدود کرنے کا مبینہ خفیہ میمو سامنے آگیا
22 November 2026
ٹرمپ کا یورپی ممالک کو یوکرین جنگ پر اخراجات کم کرنے کا مشورہ
22 November 2026
امریکہ نے ایران کا ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ مسترد کر دیا
22 November 2026
امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے کرائم انفارمیشن سینٹر کا ڈیٹا بیس ہیک ہو گیا
22 November 2026
ٹرمپ کا ایران کے ساتھ مستقل جوہری معاہدہ کرنے کا اعلان
21 November 2026
امریکا، ایران تنازع کا حل جلد نکلنے کی امید ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا یورو نیوز کو انٹرویو
21 November 2026
امریکی ایف بی آئی کا حساس جرائم کا ڈیٹا بیس ہیک کرلیا گیا
21 November 2026