امریکا کا ایران کیخلاف فوجی کارروائیوں سمیت طاقتور آپشنز پر غور
Web Desk
12 January 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایران کے خلاف طاقتور آپشنز پر غور کر رہا ہے، جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران امریکی ریڈ لائن عبور کر رہا ہے اور اس صورتحال پر امریکی فوج گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے معاملے کو فوج دیکھ رہی ہے اور ایران میں بڑھتی بدامنی کے تناظر میں متعدد آپشنز زیرِ غور ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا ایران میں انٹرنیٹ بحال کرانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس حوالے سے ایلون مسک سے بات کی جائے گی۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کی صورتحال پر مسلسل نظر ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ایران کے بعض شہروں پر عوام کا کنٹرول قائم ہو چکا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایرانی حکومت برسوں سے اپنے عوام کے ساتھ بدسلوکی کرتی رہی اور اب اسے اس کے نتائج کا سامنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
امریکا کی بچوں کے پاسپورٹ کے حصول کیلئے نئی تجویز پیش
2 September 2026
امریکی صدر نے ہنگ کاؤ کو امریکا کا نیول سیکرٹری نامزد کردیا
2 September 2026
ایران پر حملے اردن میں ہمارے فوجی اڈے پر حملوں کا جواب ہیں: صدر ٹرمپ
1 September 2026
امریکا کا ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں پر حملہ، قشم اور آبنائے ہرمز میں دھماکے
1 September 2026
نیویارک میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک
1 September 2026
سابق برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کا پارلیمانی نشست چھوڑنے کا فیصلہ
1 September 2026
ٹرمپ نے ایران پر ایٹمی حملے کا سوال احمقانہ قرار دے کر مسترد کردیا
1 September 2026
او جی ڈی سی اور امریکی انرجی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان معاہدہ طے
1 September 2026