ایران کیخلاف جنگ: امریکا اور برطانیہ کے تعلقات شدید کشیدگی کا شکار
Web Desk
29 April 2026
امریکا اور برطانیہ کے دیرینہ تعلقات ایران کے خلاف ممکنہ جنگ کے معاملے پر تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چرچل جیسے بہادر رہنما ثابت نہیں ہوئے کیونکہ انہوں نے ایران پر حملوں کی حمایت سے انکار کر دیا ہے۔ یہ کشیدگی اس وقت مزید نمایاں ہوئی جب برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر برطانوی سفیر کرسچن ٹرنر کا ایک تہلکہ خیز بیان سامنے آیا۔ سفیر نے واشنگٹن میں برطانوی طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اب امریکا کا واحد “خصوصی تعلق” (Special Relationship) صرف اسرائیل کے ساتھ رہ گیا ہے۔ فروری کے وسط میں ریکارڈ کیا گیا یہ بیان ایک ایسے وقت میں منظرِ عام پر آیا ہے جب دونوں اتحادیوں کے درمیان دفاعی حکمتِ عملی پر واضح اختلافات پائے جاتے ہیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان نے امریکی ڈالر بینچ مارک یورو بانڈ جاری کرنے کا عمل شروع کر دیا
1 September 2026
لیسکو چیف کی ترقی سے متعلق اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا حکم برقرار
1 September 2026
ولادی ووستوک میں 11واں ایسٹرن اکنامک فورم شروع، 80 ممالک کے نمائندوں کی شرکت
1 September 2026
شنگھائی تعاون تنظیم ابھرتی ہوئی کثیر قطبی دنیا کا آزاد اور بااثر مرکز بن چکی ہے، صدر پوتن
1 September 2026
پاکستان پائیدار علاقائی امن کیلئے پرعزم، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا ناقابل قبول ہے: وزیراعظم
1 September 2026
امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل کرے تو ایران بھی تیار ہے: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
1 September 2026
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال
1 September 2026
اسلام آباد ہائیکورٹ: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو طبی سہولیات، اخبارات اور کتابیں فراہم کرنے کی ہدایت
1 September 2026